• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

‘کلثوم نواز کی بیماری پر اعتزازاحسن کے بیان پر افسوس ہوا‘

شائع June 21, 2018

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنمااور سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اعتزازاحسن کی جانب سے کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’اعتزاز احسن سیاسی بصیرت رکھتے ہیں اور سیاسی میدان میں قد آوار شخصیت سمجھے جاتے ہیں لیکن کلثوم نواز کی بیماری کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے‘۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف، مریم نواز کا فوری وطن واپسی کا فیصلہ موخر

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ ’کلثوم نوازوینٹی لیٹر پر ہیں جس کے بعد علاج ممکن نہیں‘۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ریٹنگ کے لئے کلثوم نواز کی بیماری کی خبریں چل رہی ہیں جو افسوسناک امر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘قومی احتساب بیورو (نیب) میں گزشتہ 8 ماہ میں دائر مقدموں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، لیکن ساری کوشیں نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف جاری ہے’۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنی سیاسی حریف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘انتخابی ٹکٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی اپنے ہی ورکز سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے جبکہ گزشتہ 5 دنوں سے بنی گالا میں بند کمرے میں چھپ کر اجلاس ہو رہاہے اور اچانک اعلان کیا گیا کہ انتخابی مہم کا آغاز 24 جون سے کیا جارہاہے’۔

مزیدپڑھیں: ’عمران خان ایجنسیوں کے ایجنٹ ہیں‘

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کے بارے میں کہا کہ ‘فواد چوہدری پر بہت افسوس ہے، وہ پہلے 5 سیاسی جماعتوں کے ترجمان رہے اور اب بڑی مشکل میں ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘2013 میں وزارت عظمیٰ کے لیے شیروانی سلوانے والے خیالی وزیراعظم (عمران خان) اپنے ہی کارکنان سے چھپ کر بنی گالا میں بیٹھے ہیں اور رینجرز اور پولیس کی حفاظت کے لیے طلب کرلی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لیے جتنے دعوے کیے وہ منصوبے نہ لگا سکے، اس لیے عمران خان 2018 میں ناکارہ اور نااہل ثابت ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لندن: بیگم کلثوم نواز کو دل میں تکلیف، وینٹی لیٹر پر منتقل

سابق وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ ‘عمران خان کی جانب سے اسکول اصلاحات کا منصوبہ بری طرح ناکام رہا جس کا ثبوت مختلف رپورٹس ہیں’۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ‘خیبرپختونخوا کے لوگوں کو میڑو بس میں سفرکرنا تھا آج ان گڑہوں میں گر کر لوگ زخمی ہور ہےہیں’۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024