• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

منفی ریویوز کے باوجود ’ریس 3‘ باکس آفس پر کامیاب

شائع June 21, 2018
فلم 15 جون کو بھارت میں ریلیز ہوئی —۔
فلم 15 جون کو بھارت میں ریلیز ہوئی —۔

بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے جب ’ریس‘ سیریز میں کام کرنے کی حامی بھری، تو مداح اس فلم کے تیسرے حصے سے بہت سی امیدیں وابستہ کرنے لگے تھے، تاہم فلم کی ریلیز کے بعد سے اب تک تبصرہ نگاروں کی صرف منفی آراء ہی سامنے آتی رہی ہیں۔

سلمان خان کی فلم 15 جون 2018 کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوئی، تاہم پاکستان میں اسے 22 جون کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فلم کی ریلیز کے بعد سامنے آنے والے تجزیوں کے مطابق فلم کی کہانی بےحد کمزور دکھائی دی، جبکہ اداکاروں کی اداکاری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

منفی ریویوز کے باوجود سلمان خان کی فلم ریس 3 نے اب تک باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

فلم کے اپنی ریلیز کے 5 روز میں 137 کروڑ ہندوستانی روپے کا بزنس کرلیا۔

خیال رہے کہ ریس سیریز میں سلمان خان نے سیف علی خان کی جگہ لی تھی، اس فلم سیریز کی کہانی ہمیشہ دھوکا دینے اور پیسے کمانے کے موضوع کے گرد گھومی۔

تاہم ریس 3 کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان نے اس کی کہانی کو بہت حد تک تبدیل کردیا، جس کے باعث ریس سیریز کا انداز بدل ھیا، اور یہی وجہ ہے کہ فلم کو شائقین کے منفی ریویوز ملے۔

کئی افراد نے سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا کہ ریس 3 کا بزنس صرف اور صرف سلمان خان کی اسٹار پاور کی وجہ سے ہوا، البتہ فلم کی کہانی نہایت کمزور رہی۔

فلم ’ریس 3‘ میں سلمان خان کے علاوہ جیکولین فرنینڈز، انیل کپور، بوبی دیول اور ڈیزی شاہ نے اہم کردار ادا کیے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ریس 3 پاکستان میں ریلیز کے بعد کیا کمال دکھائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024