• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

صدف کنول عید پر ریلیز ہونے والی فلموں سے ناخوش

شائع June 20, 2018 اپ ڈیٹ June 21, 2018

اگر آپ کو بھی اس سال عید الفطر پر پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی فلمز پسند نہیں آئیں، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔

ماڈل اور اداکارہ صدف کنول رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کے ہدایت کاروں پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی ہے۔

اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر صدف نے ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’کیا وہی دو ہدایت کار ہمیں اچھی، انٹرٹیننگ فلمیں ہر سال ریلیز کرکے دیتے رہیں گے؟ باقی تمام لوگ کیا کررہے ہیں؟ واقعی میں، ان تین دنوں نہایت بدترین فلمیں سامنے آئیں‘۔

مزید پڑھیں: عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں

خیال رہے کہ اس عید ماہرہ خان کی فلم ’سات دن محبت ان‘، سونیا حسین کی فلم ’آزادی‘، دانش تیمور کی فلم ’وجود‘ اور میکال ذالفقار کی فلم ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ ریلیز ہوئیں۔

صدف کنول کی پوسٹ پر آزادی سے ڈیبیو کرنے والی سونیا حسین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں سمجھنا چاہیے کہ فلم سازی میں ہر دوسری فلم کامیڈی نہیں ہوسکتی، ہر طرح کی فلمیں پسند کرنے والے ناظرین کے لیے ایسی فلمیں ریلیز کی جاتی ہیں۔

سونیا نے مزید کہا کہ ’باکس آفس پر سات دن محبت ان اور آزادی کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، اور یہ بڑی کامیابی ہے‘۔

تاہم صدف کنول نے سونیا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں متفق ہوں کہ ہر دوسری فلم کامیڈی نہیں ہوسکتی، لیکن اگر بولی وڈ فلموں پر پابندی عائد نہیں کی جاتی تو پھر دیکھتے ان فلموں کے کتنے ٹکٹس فروخت ہوتے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’نامعلوم افراد 2‘ میں صدف کنول نے ایک آئٹم سانگ پرفارم کیا تھا۔

اس فلم کی ہدایات نبیل قریشی نے دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024