• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

واٹس ایپ کے اس کارآمد مگر خفیہ فیچر کا علم ہوا؟

شائع June 20, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے، جس کے صارفین ڈیڑھ ارب سے زیادہ ہیں اور کروڑوں اس میں موجود آڈیو میسج کے فیچر کو استعمال کرتے ہیں۔

تاہم واٹس ایپ کو استعمال کرنے والوں کو معلوم ہے کہ ہجوم یعنی دفتر، گاڑی میں کسی کے ساتھ سفر کرتے یا بازار وغیرہ میں بلند آواز میں ایسے پیغام شرمندگی کا باعث بھی بن سکتے ہیں یا کوئی بھی اپنے ذاتی پیغامات دوسروں کو سنانا پسند نہیں کرتا۔

لوگوں کے درمیان واٹس ایپ کے آڈیو میسج کو سننے کے لیے ہیڈفون کی ضرورت ہوتی ہے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس میسنجر میں ہی ایسا فیچر خاموشی سے اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے جو اس مسئلے کا حل ہے؟

مزید پڑھیں : واٹس ایپ آپ کے بارے میں کیا کچھ جانتی ہے؟

جی ہاں واٹس ایپ نے کچھ عرصے قبل خاموشی سے لوگوں کے درمیان آڈیو پیغامات سننے کے حوالے سے ایک فیچر متعارف کرایا تھا، جو ارگرد ہجوم کی موجودگی کے باوجود میسج کی آواز صرف آپ کے کانوں تک پہنچاتا ہے، وہ بھی بغیر ہیڈفون کے۔

جی ہاں، ایسا واقعی ممکن ہے، بس ذرا پھرتی سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

جب آڈیو پیغام آئے تو پلے بٹن پر پریس کرتے ہی تیزی سے فون کو اپنے کان پر لگالیں، جیسے کسی کو کال کررہے ہوں۔

ایسے کرتے ہی فون فوری طور پر آڈیو آﺅٹ پٹ کو مین اسپیکر سے ائیرپیس اسپیکر میں منتقل کردے گا اور صرف آپ ہی وہ پیغام سن سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

یہ اتنا نیا فیچر تو نہیں مگر کروڑوں افراد کو اس کا علم نہیں اور جیسا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ بہت کارآمد بھی ہے، خاص طور پر ایسے فون، جن میں ہیڈفون جیک ہی نہیں بلکہ صرف بلیوٹوتھ ہیڈفون کام کرتے ہیں۔

اسی طرح واٹس ایپ میں اب ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے مائیک پر ہاتھ رکھنے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ایک بار ریکارڈنگ بٹن پر ہاتھ رکھ کر اوپر کی جانب سوائپ کریں، جس کے بعد ایک لاک آئیکون بنا آجائے گا اور آپ بغیر انگلی سے ریکارڈنگ بٹن دبائے اپنا پیغام ریکارڈ کرسکیں گے۔

واٹس ایپ میں اکثر ایسے فیچرز سامنے آتے ہیں، جس کا کمپنی کی جانب سے اعلان نہیں کیا جاتا، مگر پھر بھی لوگ انہیں دریافت کرہی لیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024