• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہانگ کانگ: ڈریگن کشتیوں کے روایتی میلے کا انعقاد

شائع June 19, 2018 اپ ڈیٹ June 20, 2018

ہانگ کانگ میں پیر کے روز رنگ برنگ ڈریگن کشتیوں کی دوڑ کے روایتی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں 157 ٹیموں نے حصہ لیا اس میلے کے انعقاد کی تاریخ تقریباً 2 ہزار برس پرانی ہے۔

روایتی کشتیوں کا یہ میلہ چائینیز کیلینڈر کے اعتبار سے ہرسال مئی یا جون میں منعقد کیا جاتا ہے، چائینیز ثقافت کی ترویج کے لیے روایتی کشتیوں کا یہ میلہ اب دنیا کے کئی خطوں میں سجایا جاتا ہے۔

اس ڈریگن کشتیوں کی ریس میں کئی افراد پر مشتمل ٹیمیں چپو چلا کر مقررہ فاصلہ طے کرتی ہیں، بڑی تعداد میں لوگ اس میلے سے لطف اندوز ہونے کے لیے دور درواز علاقوں سے آتے ہیں جبکہ اس موقع پر چاول سے پکے ہوئے خاص پکوان بنانے کی روایت بھی خوش اسلوبی سے مکمل کی جاتی ہے۔

رواں برس ریس کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ناصرف تماشائیوں میں ریس سے مکمل لطف اندوز ہونے کے اقدامات کیے گئے بلکہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے بھی کیمپ قائم کیا گیا، جہاں ریس کے اختتام پر 80 کے قریب رضاکاروں نے 10 ہزار کے قریب پلاسٹک بوتلیں اکھٹی کیں۔

ڈریگن کشتیوں کی ریس کے لیے کشتیوں کی قطار ترتیب دی جارہی ہے —فوٹو: اے ایف پی
ڈریگن کشتیوں کی ریس کے لیے کشتیوں کی قطار ترتیب دی جارہی ہے —فوٹو: اے ایف پی