• KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:45pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:17pm
  • ISB: Asr 4:37pm Maghrib 6:23pm
  • KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:45pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:17pm
  • ISB: Asr 4:37pm Maghrib 6:23pm
Live Election 2018

پی ٹی آئی کی تھر میں ارباب غلام رحیم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ

شائع June 19, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے این اے 222 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار کو بھاری مارجن سے شکست دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے تھر میں ارباب غلام رحیم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ہے۔

مٹھی میں کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد مقامی سماجی رہنما کرشن شرما کی رہائش گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی نہ صرف پنجاب اور کے پی میں کلین سویپ کرے گی بلکہ سندھ میں بہت نشستیں حاصل کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تھر میں ڈاکٹر ارباب غلام رحیم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے اور 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پی پی پی کو شکست ہوگی۔

پی پی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی پی پی کی قیادت نے ٹکٹوں کو فروخت کیا اور ننگرپارکر میں ایک آدمی کو مسلط کردیا ہے۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025