• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

پی ٹی آئی کا چوہدری نثار سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں،فواد چوہدری

شائع June 18, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے چوہدری نثار سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی سینئر نائب صدر غلام سرور خان کو باضابطہ امیدوار نامزد کر چکی ہے جبکہ چوہدری نثار نہ تو تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور نہ ہی ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک بھر میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

دوسری جانب چوہدری نثار کے ترجمان نے بھی ان خبروں کی تردید کر دی۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025