• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وہ نئی فلم جس کا ٹریلر ہی خوفزدہ کردینے کے لیے کافی

شائع June 14, 2018 اپ ڈیٹ June 15, 2018
— فوٹو بشکریہ وارنر برادرز
— فوٹو بشکریہ وارنر برادرز
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ہارر فلموں کو دیکھنا متعدد افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے اور اس حوالے سے کونجیورنگ سیریز اور اس کی اسپن آف سیریز اینابیل وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

اب کونجیورنگ 2 کے ایک منظر میں دکھائی جانے والی نن پر فلم بن رہی ہے جس کا پہلا ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے اور پہلی جھلک بھی دہشت زدہ کردینے کے لیے کافی ہے۔

مزید پڑھیں : ہارر مووی دیکھتے ہوئے فلم بین ہلاک، لاش غائب

اس فلم کی کہانی ایک 'شیطانی نن' کے گرد گھومتی ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس کا تعلق رومانیہ سے تھا جس نے خودکشی کرلی۔

فلم کے پلاٹ کے مطابق ایک پادری اور اس کے ایک ساتھی کو اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بھیجا جاتا ہے اور وہ مل کر ایک راز کی کھوج لگاتے ہیں۔

اس فلم کی ہدایات کورین ہارڈی نے دی ہے جبکہ کونجیورنگ کے ڈائریکٹر جیمز وان پروڈیوسر ہیں۔

یہ اس سیریز کی 5 فلم ہے، جس کا آغاز 2013 میں کونجیورنگ سے ہوا، جس کے بعد 2014 میں اینابیل ریلیز ہوگئی، 2016 میں کونجیورنگ 2 اور 2017 میں اینابیل: کریشئین سامنے آئی۔

کونجیورنگ 3 اور اینابیل کی تیسری فلم پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

اس فلم کا ٹریلر بھی ہوسکتا ہے کہ اسے دیکھنے کے لیے آپ کا اشتیاق بڑھا دے۔

یہ فلم رواں سال 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024