• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی ہر زبان کا ترجمہ گوگل پر ممکن

شائع June 14, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ کو انگلش بولنے یا سمجھنے میں مشکل کا سامنا ہو، تو اب گوگل آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

گوگل نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اپنی ایسی ٹرانسلیٹ ایپ کو نیورل مشین ٹرانسلیشن سپورٹ فراہم کردی ہے، آسان الفاط میں اب اسے استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پہلے گوگل کی ٹرانسلیٹ ایپ تک رسائی صرف انٹرنیٹ کے ذریعے ہی ممکن تھی تاہم لوگوں کو اکثر اس کی ضرورت تب محسوس ہوتی ہے جب وہ آف لائن ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں : گوگل ٹرانسلیٹ بنائے گی اب زندگی آسان

گوگل کے مطابق 13 جون سے آف لائن ترجمے کی سہولت صارفین کی محدود تعداد کو فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں تمام افراد اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

یہ ایپ اردو سمیت 59 زبانوں جیسے بنگالی، ہندی، عربی، انگلش اور فارسی وغیرہ آف لائن ٹرانسلیشن سپورٹ فراہم کررہی ہے۔

کمپنی کے مطابق ہر زبان کا لینگوئج پیک 30 سے 40 ایم بی کا ہوگا، یعنی آف لائن ترجمے کے لیے زیادہ اسٹوریج یا طاقتور پراسیسر والے فون کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ کام سستے فون میں بھی ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : 'گوگل ٹرانسلیٹر' کے مزاحیہ ترجمے

خیال رہے کہ کچھ عرصے پہلے مائیکرو سافٹ نے بھی آف لائن ترجمے کی سہولت فراہم کرنے والی سروس متعارف کرائی تھی۔

ایسا لگتا ہے کہ گوگل نے مائیکروسافٹ سے پیچھے رہنے کے خیال سے پریشان ہوکر ہی اپنی ٹرانسلیٹ ایپ میں یہ نیا اضافہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024