• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پریانکا چوپڑا نے اپنا معاوضہ بڑھا لیا

شائع June 14, 2018
پریانکا چوپڑا پہلی بار ایک فلم کا معاوضہ 12 کروڑ لیں گی—فائل فوٹو: یو ایس ویکلی میگزین
پریانکا چوپڑا پہلی بار ایک فلم کا معاوضہ 12 کروڑ لیں گی—فائل فوٹو: یو ایس ویکلی میگزین

بولی وڈ سمیت تقریبا دنیا کی تمام فلم انڈسٹریز اور دیگر شعبوں میں اگرچہ مرد و خواتین کے معاوضوں میں فرق پایا جاتا ہے، تاہم گزشتہ ایک سال سے بولی وڈ میں اس تفریق کو ختم کرنے سے متعلق مہم چل پڑی ہے۔

اگرچہ پریانکا چوپڑا کا شمار پہلے بھی بولی وڈ کی مہنگی اور زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔

اور پریانکا چوپڑا وہ واحد بھارتی اداکارہ ہیں جو گزشتہ برس فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ کمانے والی 10 اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوئیں۔

تاہم اب پریانکا چوپڑا نے فلم میں معاوضے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنا معاوضہ بڑھا کر اپنی فیس ساتھی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے برابر کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا سلمان خان کی ’بھارت‘ کا سب سے اہم حصہ

بھارتی نشریاتی ادارے ’مڈ ڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق آنے والی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پریانکا چوپڑا نے 12 کروڑ روپے کا معاضہ لیا ہے۔

پریانکا سے قبل دپیکا نے پدماوت میں کام کرنے کا معاوضہ 12 کروڑ لیا تھا—فائل فوٹو ڈی این اے انڈیا
پریانکا سے قبل دپیکا نے پدماوت میں کام کرنے کا معاوضہ 12 کروڑ لیا تھا—فائل فوٹو ڈی این اے انڈیا

ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا نے فلم میں کام کرنے کے لیے سب سے پہلے 14 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم بعد ازاں اداکارہ نے اپنے معاوضے میں 2 کروڑ روپے کی کمی کی۔

اداکارہ نے 12 کروڑ روپے معاوضہ دینے پر ہی سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے حامی بھری۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں شامل

اس سے قبل ایک فلم کے لیے 12 کروڑ روپے صرف دپیکا پڈوکون نے لیے تھے۔

دپیکا پڈوکون نے متنازع فلم ’پدماوت‘ میں رانی پدمنی کا کردار ادا کرنے کے لیے 12 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا تھا۔

’پدماوت‘ میں دپیکا پڈوکون کا معاوضہ اتنا زیادہ تھا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے دونوں اداکاروں یعنی رنویر سنگھ اور شاہد کپور کا مجموعی معاوضہ بھی ان سے کم تھا۔

تاہم بعد ازاں فلم کی ٹیم نے رنویر سنگھ اور شاہد کپور کے معاوضوں میں اضافہ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے بھارتی اداکاراؤں کی کمائی پرسوالات اٹھادیے

اطلاعات کے مطابق ’پدماوت‘ میں دپیکا پڈوکون نے 12، رنویر سنگھ نے اضافے کے بعد 7 کروڑ جب کہ شاہد کپور نے اضافے کے بعد 5 کروڑ کا معاوضہ حاصل کیا تھا۔

اب پریانکا چوپڑا بھی آنے والی فلم ’بھارت‘ میں 12 کروڑ روپے فیس لیں گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس فلم کے مرکزی اداکار سلمان خان کتنا معاوضہ لیں گے۔

خیال رہے کہ فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔

فلم کی ہدایات علی ظفر عباس دیں گے اور اسے آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا۔

—فوٹو: پریانکا چوپڑا انسٹاگرام
—فوٹو: پریانکا چوپڑا انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024