• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
Live Election 2018

انتخابات 2018 کے دوران فوج سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی

شائع June 14, 2018 اپ ڈیٹ June 22, 2018

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی زیر صدارت انتخابات کے دوران سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

فیصلے کے مطابق حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے گی جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

انتخابات کے دوران سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ملٹری آپریشن (ایم او)، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرل (آئی جیز) نے شرکت کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ تمام ادارے عام انتخابات میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبر:

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024