• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہر نوجوان ’سات دن محبت ان‘ میں میرے کردار سے خود کو جوڑے گا، شہریار

شائع June 13, 2018
کامیڈی فلم عید پر ریلیز ہورہی ہے —
کامیڈی فلم عید پر ریلیز ہورہی ہے —

اس سال عیدالفطر پر بہت سی پاکستانی فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں، جن میں سے کسی ایک کو دیکھنے کے لیے منتخب کرنا کافی مشکل ہے۔

تاہم اداکار شہریار منور کا ماننا ہے کہ اس عید پر ہر کسی کو صرف ان کی فلم ’سات دن محبت ان‘ ہی دیکھنی چاہیے۔

یاد رہے کہ ڈان کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم ’سات دن محبت ان‘ میں شہریار منور ٹیپو نامی لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں، جس میں وہ سچے پیار کی تلاش میں جدوجہد کرتے نظر آئیں گے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے شہریار منور کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے کردار کے حوالے سے کافی پرجوش تھا کیوں کہ کہیں نہ کہیں ہر پاکستانی لڑکے میں ایک ٹیپو موجود ہے، وہ ایک اچھا لڑکا ہے، لیکن کبھی کبھار وہ خود کو بےبس بھی محسوس کرتا ہے، وہ ایک 29 سالہ لڑکا ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے، جسے صرف ایک لڑکی کی تلاش ہے‘۔

اور اس بات کا اندازہ تو سات دن محبت ان کے ٹریلر کو دیکھ کر ہی ہوگیا تھا کہ فلم میں ٹیپو کو زیرو سے ہیرو بننے دکھایا جائے گا۔

شہریار منور نے مزید کہا کہ اس فلم کی کہانی صرف رومانوی نہیں، بلکہ فلم میں ٹیپو اپنی صحیح اہمیت کو سمجھے گا۔

کیا شہریار منور خود کو اس کردار سے جوڑ سکتے ہیں؟ اس پر اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میں ٹیپو کی کچھ عادات سے خود کو جوڑ سکتا ہوں، لیکن صرف وہ حصہ جس میں وہ خواتین کی تلاش کررہے ہیں، میں اس سے منفرد ہوں، کیوں کہ اس معاملے میں خوش قسمت رہا ہوں‘۔

خیال رہے کہ فلم ’سات دن محبت ان‘ میں ماہرہ خان، آمنہ الیاس اور میرا سیٹھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024