• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سنجو‘ کے رنبیر سے سنجے دت بھی متاثر

شائع June 13, 2018
فلم میں رنبیر سنجے دت کی زندگی کو پیش کریں گے —۔
فلم میں رنبیر سنجے دت کی زندگی کو پیش کریں گے —۔

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اپنی فلم ’سنجو‘ میں اداکار سنجے دت کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم میں ان کے روپ کی جھلک اور ٹریلر میں ان کی اداکاری سے ویسے تو مداح اور بولی وڈ شخصیات سب ہی رنبیر سے کافی متاثر نظر آئے، لیکن سب سے اہم اس شخص کی رائے جاننا ہے جس کا رنبیر فلم میں کردار ادا کررہے ہیں۔

یہاں بات سنجے دت کی ہورہی ہے، جن کی زندگی پر ہدایت کار راج کمار ہیرانی فلم ’سنجو‘ بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’سنجو‘ کے قابل اعتراض سین کے خلاف شکایت درج

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 58 سالہ اداکار سنجے دت نے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فلم میں زبردست کام کررہے ہیں۔

سنجے دت کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس رنبیر کپور کو دینے کے لیے کوئی مشورہ نہیں، وہ بہترین کام کررہے ہیں، میں نے فلم کے سیٹس پر جو کچھ بھی دیکھا، وہ بہترین تھا، میں صرف اپنی نیک خواہشات کا اظہار کروں گا، اور مجھے اس فلم کی ریلیز کا انتظار ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’سنجو‘ کے رنبیر کو دیکھ کر لوگ سنجے بھول جائیں گے

خیال رہے کہ ماضی میں ایسی رپورٹس بھی سامنے آئیں تھی کہ سنجے دت رنبیر کپور سے کافی ناراض ہیں، جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ چاہتے تھے رنبیر کپور ہر وقت ان کی طرح نظر آئیں اور ان کا انداز ہی اپنا لیں۔

تاہم سنجے کے اس انٹرویو سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ افواہیں بےبنیاد تھیں۔

دوسری جانب جہاں ہر کوئی رنبیر کے انداز کی فلم ’سنجو‘ میں تعریف کررہا ہے، وہیں بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’میں یہ سوچ رہا تھا کہ سنجو میں کوئی اور سنجے دت کا کردار ادا کیوں کررہا ہے؟ فلم میں سنجے کی زندگی کے آخر کے 8 سے 10 سال، کوئی بھی اس کردار کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا، سنجے دت کو خود ہی اپنے اس دور کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا‘۔

مزید پڑھیں: عامر خان نے ’سنجو‘ میں کردار کی آفر کیوں ٹھکرائی؟

یاد رہے کہ فلم ’سنجو‘ میں 35 سالہ رنبیر کپور کے ساتھ ساتھ پریش راول، دیا مرزا، سونم کپور، وکی کوشل، منیشا کوئرالا، انوشکا شرما اور جم سربھ کا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم دنیا بھر میں 29 جون کو ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024