• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’سنجو‘ کے قابل اعتراض سین کے خلاف شکایت درج

شائع June 12, 2018 اپ ڈیٹ June 13, 2018
فلم میں سنجے کا کردار رنبیر کپور نے نبھایا ہے—اسکرین شاٹ
فلم میں سنجے کا کردار رنبیر کپور نے نبھایا ہے—اسکرین شاٹ

بولی وڈ بابا سنجے دت کی زندگی پر بنائی فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر اور گانوں نے جہاں فلمی مداحوں کی بے تابی کو بڑھایا ہے، وہیں اس فلم کے ٹریلر کے کچھ مناظر نے بعض افراد کو تکلیف بھی پہنچائی ہے۔

فلم کے ٹریلر میں قابل اعتراض مناظر دکھانے پر ایک بھارتی سماجی کارکن پرتھوی مشیک نے فلم کے خلاف شکایت کر ڈالی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق پرتھوی مشیک نامی شخص نے بھارت کے فلم سینسر بورڈ ’سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن‘ (سی بی ایف سی) کو ایک خط لکھ کر ’سنجو‘ کے ایک منظر پر اعتراض اٹھایا۔

پرتھوری مشیک کی جانب سے سی بی ایف سی کے چیئرمین کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’سنجو‘ کے ٹریلر میں ایک نامناسب سین دکھایا گیا ہے، جو غیر حقیقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سنجو‘ کے رنبیر کو دیکھ کر لوگ سنجے بھول جائیں گے

خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم کے ٹریلر میں دکھائے گئے منظر کو اس فلم سے قبل کسی بھی بھارتی فلم میں اس طرح نہیں دکھایا گیا، کیوں کہ درحقیقت بھارت بھر کی کسی بھی جیل میں آج تک ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

خط میں ’سنجو‘ کے اس منظر کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں فلم کے مرکزی اداکار یعنی رنبیر کپور کو جیل میں قید دکھایا گیا ہے اور اس دوران ان کی بیرک میں ’ٹوائلٹ‘ کا انسانی فضلے سے ملا پانی داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فلم کو رواں ماہ 29 جون کو ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو
فلم کو رواں ماہ 29 جون کو ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو

سماجی کارکن نے خط میں دعویٰ کیا کہ ان کی جانب سے حکومت سے معلوم کیے گئے ریکارڈ سے انہیں پتہ چلا ہے کہ آج تک کسی بھارتی جیل میں ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔

پرتھوری مشیک نے دلیل دی کہ اگرچہ آج تک بہت ساری فلمیں جرائم پیشہ افراد پر بنائی گئی ہیں، جنہیں جیلوں میں قید بھی دکھایا گیا ہے، تاہم کسی بھی فلم میں ایسا نامناسب منظر نہیں دکھایا گیا۔

سماجی کارکن نے دھمکی دی کہ اگر فلم کے اسی سین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو وہ مجبور فلم کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

فلم ’سنجو‘ کا ٹریلر گزشتہ ماہ 30 مئی کو جاری کیا گیا تھا، جس میں رنبیر کپور کو جیل کی ایک بیرک میں قید دکھایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سنجو کا ’میں بڑھیا‘ کے بعد ’کر ہر میدان فتح‘

فلم کے سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر کپور جس بیرک میں قید تھے، اس میں انسانی فضلہ ملا ’ٹوائلٹ‘ کا پانی دیواریں کراس کرکے داخل ہو رہا ہے۔

پریش راول نے سنجے دت کے والد کا کردار نبھایا ہے—اسکرین شاٹ
پریش راول نے سنجے دت کے والد کا کردار نبھایا ہے—اسکرین شاٹ

فلم کی کہانی بولی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جو بم دھماکوں اور دہشت گردی کے الزامات کی وجہ سے جیل کی قید گزار چکے ہیں۔

فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر اور ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارتی پولیس نے ایک معروف اداکار کے ساتھ انتہائی نامناسب اور جرائم پیشہ افراد سے بھی بدتر سلوک کیا۔

فلم میں بھارتی پولیس کے نظام، جیلوں کی حالت اور عدالتی نظام کو بھی دکھایا گیا ہے۔

فلم میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور نے ادا کیا ہے، جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پریش راول، منیشا کوئرالہ، سونم کپور، دیا مرزا اور انوشکا شرما شامل ہیں۔

فلم کو رواں ماہ 29 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024