منہ کھولا تو شریف برادران کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، چوہدری نثار
سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان سے پارٹی قیادت سے اختلافات مزید کھل کر سامنے آگئے ہیں اور الیکشن سے قبل شریف برادران سے متعلق ان کے لہجے میں سختی آتی جارہی ہے۔
راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ’پی ٹی آئی میں 10 جبکہ (ن) لیگ میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں، عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کر دی، مجھے 34 سال کی رفاقت کا خیال آجاتا ہے ورنہ میں نے منہ کھولا تو یہ شریف برادران کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔‘
کارکنوں نے چوہدری نثار سے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق استفسار کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’آپ الیکشن پر توجہ دیں، بہتر فیصلہ کروں گا۔‘
چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔
متعلقہ خبر:
مجھے ٹکٹ نہ دینے کیلئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جارہے ہیں، چوہدری نثار