• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مجھے ٹکٹ نہ دینے کیلئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جارہے ہیں، چوہدری نثار

شائع June 11, 2018

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے پارٹی کے ٹکٹوں کے اجرا کے طریقہ کار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ٹکٹ نہ دینے کے لیے ڈرامے کیے جارہے ہیں۔

چوہدری نثار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘نجانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینے کا بہانہ بنانے کے لیے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور نہ ہی اس کا محتاج ہوں اور علالت سے صحت یابی کے بعد سارے امور پر کھل کر اظہار کروں گا’۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کراچی کے 3 حلقوں سے امیدوار ہوں گے

چوہدری نثار نے کہا کہ ‘اس وقت جاتی امرا والوں کو کہتا ہوں کہ ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے نہ اپنا مذاق اڑائیں اور نہ ہی میری تضحیک کریں’۔

امیدواروں کے ٹکٹوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ‘کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان جو کئی دفعہ منتخب ہو چکے ہوں وہ بورڈ کے سامنے آکر ٹکٹ کے لیے انٹرویو دیں’۔

خیال رہے کہ چوہدری نثار 2 قومی اور پنجاب کی دو صوبائی نشستوں کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:مریم نواز نے این اے 127 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

این اے 63 ٹیکسلا کے لیے چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی سردار سلطان نے جمع کرا دیے۔

چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 59 اور پی پی 10اور پی پی 12 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

ان نشستوں کے لیے چوہدری نثار کی جانب سے کاغذات نامزدگی شیخ اسلم اورشیخ ساجد نے جمع کرائے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس لاہور میں جاری ہے جہاں ٹکٹوں کے حصول کے لیے امیدواروں سے انٹرویو لیے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024