• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

سنجو کا ’میں بڑھیا‘ کے بعد ’کر ہر میدان فتح‘ جاری

شائع June 10, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی آنے والی بائیوگرافی فلم ’سنجو‘ کے ٹیزر اور ٹریلر نے تو دھوم مچائی ہی تھی، تاہم اب اس کے گانوں نے بھی دھوم مچادی۔

بولی وڈ بابا سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا دوسرا گانا ’ کر ہر میدان فتح‘ بھی ریلیز کردیا گیا۔

یہ فلم کا دوسرا گانا ہے، اس سے قبل اسی فلم کا پہلا گانا ’میں بڑھیا، تو بھی بڑھیا‘ رواں ماہ 2 جون کو جاری کیا گیا تھا۔

’کر ہر میدان فتح‘ میں سنجے دت کی زندگی کا وہ دور دکھایا گیا ہے، جب وہ منشیات کے عادی ہوچکے تھے، تاہم وہ اس عادت سے چھٹکارہ بھی حاصل کرنا چاہتے تھے۔

ویڈیو میں سنجے دت کو اپنے والدین کی مدد سے منشیات کو چھوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

گانے میں سنجے دت کے والد کا کردار نبھانے والے پریش راول اور ان کی والدہ کا کردار نبھانے والی منیشا کوئرالہ کو بھی دکھایا گیا ہے۔

گانے میں سنجے دت کا کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کے بدلتے روپ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم شائقین کو بور نہیں ہونے دے گی۔

’کر ہر میدان فتح‘ کے بول شیکھر استتوا نے لکھے ہیں، جب کہ اسے سکھوندر سنگھ اور شریا گھوشال نے گایا ہے۔

اس گانے سے قبل رواں ماہ 2 جون کو جاری کیے گئے گانے ’میں بڑھیا، تو بھی بڑھیا‘ میں سنجے دت کے موج مستی اور افیئرز کے زمانے کو دکھایا گیا تھا۔

’میں بڑھیا، تو بھی بڑھیا‘ میں سونم کپور اور رنویر سنگھ کے افیئر کو دکھایا گیا تھا۔

’میں بڑھیا، تو بھی بڑھیا‘ کے بول پنیت شرما نے لکھے تھے، جب کہ اسے سونو نگم اور سنیدھی چوہان نے گایا تھا۔

’سنجو‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر رواں برس 24 اپریل جب کہ پہلا ٹریلر گزشتہ ماہ 30 مئی کو جاری کیا گیا تھا۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو رواں ماہ 29 جون کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024