• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’سمبا‘ میں رنویر سنگھ کے اجے دیوگن اسٹائل کے چرچے

شائع June 10, 2018
فلم کو رواں برس دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: انسٹاگرام
فلم کو رواں برس دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کی آنے والی ایکشن رومانٹک فلم ’سمبا‘ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، جس میں پہلی بار رنویر سنگھ دبنگ پولیس افسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

’سمبا‘ کو ویسے تو رواں برس کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا، تاہم اب اس فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی، جس میں رنویر سنگھ کو اجے دیوگن اسٹائل میں دیکھا جا سکتا ہے۔

فلم کی پہلی جھلک کو رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس میں وہ اپنے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیے۔

تصویر میں رنویر سنگھ کو پولیس افسر کی ڈریس کے بجائے عام ڈریس میں سیاہ چشمے کے ساتھ دکھایا گیا۔

رنویر سنگھ کے دبنگ اسٹائل کو دیکھ کر کئی لوگوں کو اجے دیوگن کا سنگھم اسٹائل یاد آگیا، کیوں کہ اجے دیوگن نے بھی سنگھم فلم میں دبنگ پولیس افسر کا کردار نبھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’سمبا‘ میں رنویر کی غلطی، سارہ کا غصہ

دلچسپ بات یہ ہے کہ اجے دیوگن کی ’سنگھم‘ اور رنویر سنگھ کی ’سمبا‘ کی ہدایات روہت شیٹھی نے دی ہیں، جو ’گول مال‘ سیریز جیسی کامیاب فلمیں بھی بنا چکے ہیں۔

اگرچہ ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ ہی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، تاہم اطلاعات ہیں کہ فلم میں اجے دیوگن کو بھی مختصر کردار میں دکھایا جائے گا۔

بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق’سمبا‘ میں اجے دیوگن کو خصوصی مختصر کردار میں دکھایا جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ فلم میں اجے دیوگن کو بھی خصوصی طور پر دکھایا جائے گا—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ
اطلاعات ہیں کہ فلم میں اجے دیوگن کو بھی خصوصی طور پر دکھایا جائے گا—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ

رپورٹ کے مطابق فلم میں اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کے کچھ ایکشن مناظر شامل کیے جائیں گے، جن کی شوٹنگ کے لیے اجے دیوگن نے ’سمبا‘ ٹیم کو جوائن کرلیا۔

’سمبا‘ کی شوٹنگ رواں ماہ 6 جون سے شروع کردی گئی، اس موقع پر فلم کی ٹیم نے ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی، جسے رنویر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس میں رنویر سنگھ، سارہ علی خان، روہت شیٹھی اور فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر کو دکھایا گیا۔

مزید پڑھیں: سارہ اور رنویر کی ’سمبا‘

جاری کی گئی ویڈیو میں رنویر سنگھ ایکشن انداز میں بولتے نظر آتے ہیں کہ وہ ’سمبا‘ میں پولیس افسر ’سنگرام بھولی راؤ‘ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ساتھ ہی وہ ویڈیو میں فلم کا مشہور ڈائلاگ بھی بولتے نظر آتے ہیں۔

اسی ویڈیو میں پروڈیوسر کرن جوہر بتاتے ہیں کہ ’سمبا‘ کو رواں برس 28 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی بار 24 سالہ اداکارہ سارہ علی خان رومانس کرتی نظر آئیں گی، جو اس فلم کی شوٹنگ سے قبل اپنی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ کی شوٹنگ مکمل کر چکی ہیں۔

فلم میں جہاں رنویر سنگھ پولیس افسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، وہیں ممکنہ طور پر سارہ علی خان جانوروں سے پیار کرنے والی لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

یہ فلم 2015 میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم ’ٹیمپر‘ کا ہندی ریمیک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024