• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
Live Election 2018

انتخابات 2018: منتخب حکومت سے نگراں حکومت کو انتقالِ اقتدار مکمل

شائع June 10, 2018 اپ ڈیٹ June 15, 2018

یکم جون 2018 کو سابق چیف جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان کے 7ویں نگراں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا، بعد ازاں 5 جون 2018 کو نگراں حکومت کے دوران حکومتی امور چلانے کے لیے نگراں وفاقی کابینہ کے 6 اراکین نے حلف اٹھایا تھا۔

8 جون 2018 کو پروفیسر حسن عسکری نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جبکہ 2 جون 2018 کو سندھ کے سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمٰن نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا اور 8 جون 2018 کو ہی صوبہ سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمٰن کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھایا تھا۔

6 جون 2018 کو جسٹس (ر) دوست محمد خان نے خیبرپختونخوا کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا، 8 جون 2018 کو علاالدین مری نے بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

متعلقہ خبریں:

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024