اسفند یار ولی این اے 24 چارسدہ سے انتخابات لڑیں گے
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔
اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی قومی اسمبلی کے حلقہ 24 چارسدہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے غلام احمد بلور این اے 31 پشاور، سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی پی کے 53مردان اور این اے 21 سے الیکشن لڑیں گے۔
این اے 17 ہری پور سے ارم فاطمہ، این اے 42 سے نثار مہمند جبکہ زاہد خان این اے 6 لوئر دیر سے میدان میں اتریں گے۔
پارٹی نے صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواروں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
متعلقہ خبر: