• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:27pm

بلڈ ٹیسٹ سے زچگی کے مسائل حل ہونے میں پیش رفت

شائع June 9, 2018
بلڈ ٹیسٹ سے کسی بھی بچے کی قبل از وقت پیدائش کی پیش گوئی بھی ممکن ہوسکے گی—فوٹو: اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
بلڈ ٹیسٹ سے کسی بھی بچے کی قبل از وقت پیدائش کی پیش گوئی بھی ممکن ہوسکے گی—فوٹو: اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

2 ہفتے قبل ہی امریکی شہر نیویارک کے ’روز ویل پارک کمپری ہینسو کینسر سینٹر‘ نے ایک ایسا بلڈ ٹیسٹ وضح کیا تھا، جس سے بیک وقت کینسر کی 10 اقسام کی تشخیص ممکن ہے۔

تاہم اب امریکی ماہرین نے ایک ایسا بلڈ ٹیسٹ بھی وضح کیا ہے جس سے زچگی کے کئی مسائل حل ہونے کا امکان ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا جینیاتی بلڈ ٹیسٹ وضح کیا ہے، جس کی مدد سے نہ صرف زچگی کا درست وقت معلوم ہوسکے گا، بلکہ اس سے یہ بھی پتہ لگایا جاسکے گا کہ ماں کے رحم میں پلنے والے جین (بچہ)کی درست عمر کیا ہے۔

ہیلتھ جرنل ’سائنس میگ‘ میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ٹیسٹ سے یہ بھی پتہ لگایا جاسکے گا کہ کون سی خاتون کے ہاں قبل از وقت زچگی ہوگی۔

اگرچہ اس وقت الٹرا ساؤنڈ کی مدد سے زچگی کا وقت معلوم کرنے سمیت ماں کے رحم میں پلنے والے بچے کی عمر کا پتہ بھی لگایا جاسکتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اب یہ کام صرف ایک بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حاملہ خواتین صبح بہتر کیفیت کیلئے یہ ٹپس اپنائیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خون کے ٹیسٹ کے اس نئے طریقے سے ماں اور اور بچے کی صحت اور زچگی کے کئی مسائل حل ہونے کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے خون کے ٹیسٹ کے ذریعے زچگی کا درست وقت، قبل از وقت پیدائش اور رحم میں پلنے والے جین کی عمر کا پتہ لگانے کے لیے حاملہ خواتین کا کئی ہفتوں تک بلڈ ٹیسٹ کیا۔

ماہرین نے بلڈ ٹیسٹ کے لیے خواتین کے رحم میں موجود جین، پلیسنٹا (ماں کے پیٹ اور رحم کے درمیان پائی جانے والی خصوصی نالی جس کے ذریعے بچے کو غذاء ملتی ہے) اور خواتین کے خون کے نمونے لیے۔

ساتھ ہی ماہرین نے حاملہ خواتین کے دوسرے گروپ کے الٹرا ساؤنڈ کیے اور دونوں گروپس کی خواتین کے معائنوں کا جائزہ لے کر ان میں موازنہ کیا۔

مزید پڑھیں: وٹامن ڈی کی کمی خواتین کے حاملہ نہ ہونے کا ایک سبب

رپورٹ کے مطابق جائزے سے پتہ چلا کہ الٹرا ساؤنڈ کے مقابلے نئے وضح کیے گئے بلڈ ٹیسٹ سے خواتین کے رحم میں موجود جین، ان کے ہاں ہونے والی زچگی کا درست وقت اور قبل از وقت پیدائش کے امکانات کا درست انداز میں پتہ چلا۔

ماہرین نے اس بلڈ ٹیسٹ کو ’آر این اے‘ کا نام دیا ہے۔

ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس نئے بلڈ ٹیسٹ سے خواتین میں زچگی کے کئی مسائل حل ہونے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024