• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’کرش 4‘ میں پریانکا کا ایک مرتبہ پھر مرکزی کردار

شائع June 9, 2018
فلم کرش 4 2020 کرسمس پر ریلیز ہوگی —۔
فلم کرش 4 2020 کرسمس پر ریلیز ہوگی —۔

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکا جانے کے بعد اپنے ہولی وڈ پروجیکٹس میں اس طرح مصروف ہوئیں کہ بولی وڈ فلموں میں ان کی کمی مداحوں کو شدت سے محسوس ہونے لگی، تاہم اب اداکارہ دوبارہ بولی وڈ فلموں کو سائن کرنے میں ایکٹو ہوچکی ہیں۔

ہدایت کار راکیش روشن نے تصدیق کی ہے کہ ان کی کامیاب سپر ہیرو فلم ’کرش‘ کے چوتھے حصے میں بھی ان کے بیٹے ہریتھک روشن کے ساتھ پریانکا چوپڑا کام کرتی نظر آئیں گی۔

اس فلم میں پریانکا کی کاسٹنک کی بات راکیش روشن نے مصنف بھارتی پردھان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہ جنہوں نے اداکارہ پر نئی کتاب ’پریانکا چوپڑا: دی ڈارک ہورس‘ تحریر کی ہے۔

اس کتاب میں راکیش روشن نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ ’جب میں نے پریانکا کے ساتھ کام کیا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ہولی وڈ چلی جائیں گی، لیکن مجھے ایسا ہمیشہ لگتا تھا کہ وہ یہاں سب سے زیادہ ہٹ ہوں گی، ان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے آج وہ اس مقام پر موجود ہیں‘۔

مزید پڑھیں: کرش تھری کا ریکارڈ بزنس

انہوں نے مزید بتایا کہ ’جب میں نے پریانکا کو فلم کے سیکوئل میں کام کی آفر دی تھی، تو وہ بےحد خوش ہوئیں اور انہیں سیکوئل کی کہانی پہلی فلم سے بھی زیادہ پسند آئی، مجھے یقین ہے وہ کرش 4 میں بھی کام کریں گی، لیکن ابھی ان کے کردار کے حوالے سے میں زیادہ کچھ نہیں بتا پاؤں گا‘۔

خیال رہے کہ فلم ’کرش‘ ہریتھک روشن کی کامیاب فلم ’کوئی مل گیا‘ کا سیکوئل تھی جو 2003 میں ریلیز ہوئی۔

اس کے بعد ’کرش‘ 2006 میں اور ’کرش 3‘ 2013 میں ریلیز ہوئی، ان دونوں فلموں میں پریانکا چوپڑا نے ہریتھک روشن کے ساتھ کام کیا۔

کرش 4 کی شوٹنگ کا آغاز 2019 کے آغاز میں ہوگا، جسے سال 2020 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کرش 4‘ کے ولن نوازالدین صدیقی؟

رپورٹس تھیں کہ کرش 4 میں ولن کا کردار اداکار نوازالدین صدیقی کرتے نظر آئیں گے، تاہم اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ کرش 4 کے علاوہ پریانکا نے سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ بھی سائن کی ہے، جس میں وہ کترینہ کیف اور دیشا پٹانی کے ہمراہ کام کرتی نظر آئیں گی۔

فلم ’بھارت‘ اگلے سال عید پر ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024