• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
Live Election 2018

عمران خان، بلاول بھٹو نے کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

شائع June 7, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ عام انتخابات کے لیے کراچی کے حلقہ این اے 243 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ عمران خان ملک کے مختلف حصوں سے چار سے پانچ حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 1 (پشاور ٹو)، این اے 56 (راولپنڈی سیون)، این اے 71 (میانوالی ون) اور این اے 126 (لاہور نائن) سے حصہ لیا تھا۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست 264 کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کراچی سٹی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے حلقہ این اے 246 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

متعلقہ خبریں:

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024