امریکی صدر ٹرمپ کی پہلی دعوتِ افطار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پہلی مرتبہ مسلمانوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کرکے مسلم کمیونٹی کو حیران کردیا جبکہ گزشتہ سال ڈونلڈ ٹرمپ نے افطار پارٹی میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔
انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک دیتے ہوئے روزے کو دنیا کے عظیم ترین مذاہب میں سے ایک مقدس فریضہ قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں اور اسلام سے متعلق متنازع بیانات کے باعث مختلف حلقوں کی تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔
ایک موقع پر ٹرمپ نے مسلمانوں کی امریکہ آمد پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ گزشتہ سال انہوں نے برطانیہ کے ایک انتہائی دائیں بازو کی تنظیم کی جانب سے بنائی جانے والی مسلمان مخالف ویڈیوز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی تھیں۔
تبصرے (2) بند ہیں