• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

موٹرولا کا ڈوئل کیمرہ موٹو زیڈ 3 متعارف

شائع June 7, 2018
—فوٹو: دی ورج
—فوٹو: دی ورج

امریکی کمپنی موٹرولا یوں تو گزشتہ ڈیڑھ سال سے بجٹ اسمارٹ موبائل فون متعارف کرانے میں پیش پیش ہے، تاہم اب کمپنی نے قدرے مہنگا فون بھی پیش کردیا۔

موٹرولا نے زیڈ سیریز کا ڈوئل کیمرہ ’موٹو زیڈ تھری پلے‘ متعارف کرادیا، جس کی قیمت اگرچہ بہت زیادہ نہیں، تاہم اسے پھر بھی مہنگا فون قرار دیا جا رہا ہے۔

کوالکوم اسنیپ ڈریگن 636 کے پروسیسر سے لیس موٹو زیڈ تھری پلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 2 ریئر فیسنگ کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے ایک 12 میگا پکسل جب کہ دوسرا 5 میگا پکسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرولا کا نیا موڈیولر فون موٹو زیڈ 2 متعارف

موٹو زیڈ 3 کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے، جب کہ اس میں 4 جی بی ریم ہے، تاہم اس کی صلاحیت 64 جی بی تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

موٹو تھری کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے—فوٹو: دی ورج
موٹو تھری کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے—فوٹو: دی ورج

مزید پڑھیں: موٹرولا کا موٹو زی پلے متعارف

3 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے حامل اس موبائل کی اسکرین 1۔6 انچ ہے، جب کہ اس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

کمپنی نے ’موٹو زید 3 پلے‘ کی رقم 499 امریکی ڈالر (پاکستانی تقریبا 57 ہزار روپے) رکھی ہے۔

خیال رہے کہ موٹرولا کا یہ فون گزشتہ برس متعارف کرائے گئے موٹو زیڈ 2 کا تسلسل اور اس کا اپڈیٹ ورژن ہی ہے۔

کمپنی نے زیڈ سیریز کے موڈیولر فون 2016 سے متعارف کرانا شروع کیے، یہ اس کمپنی کا تیسرا موڈیولر فون ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024