• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

ڈائٹنگ کی وہ غلطیاں جو وزن کم کرنے کی راہ میں رکاوٹ کا باعث

شائع June 7, 2018
فوٹو/ شٹر اسٹاک
فوٹو/ شٹر اسٹاک

اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے بےحد محنت بھی کررہے ہیں اور اس کے باوجود آپ کو وزن کرنے میں وہ نتائج نہیں مل رہے جو آپ چاہتے ہیں تو یقیناً آپ اپنی ڈائٹنگ کے عمل میں چند غلطیاں کررہے ہوں گے۔

متعدد لوگ ایسی شکایات کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ ورزش بھی کرتے ہیں، کھانا بھی کم کھاتے ہیں لیکن اس کے باوجود وزن کم نہیں کر پارہے۔

دراصل ڈائٹنگ کا نام سن کر بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ خیال آتا ہے کہ ہمیں کھانا پینا بالکل چھوڑ دینا چاہیے، لیکن ایسا کرنے سے کبھی کبھی ہمارا وزن کم ہونے کے بجائے بڑھ بھی جاتا ہے۔

یہاں ایسی چند غلطیاں بیان کی جارہی ہیں، جو لوگ ڈائٹنگ کرنے کے دوران کرتے نظر آتے ہیں، اور ان غلطیوں کی وجہ سے ان کا وزن بھی کم نہیں ہو پاتا۔

1- خود کو بھوکا رکھنا

آپ کا ڈائٹ پلان ایسا ہونا چاہیے جس میں آپ دن میں کم از کم 5 مرتبہ کچھ نہ کچھ ایسا کھاتے رہیں جو غذائیت سے بھرپور ہو، اگر آپ وزن کم کرنے کے چکر میں خود کو بھوکا رکھیں گے تو یہی سب سے بڑی غلطی ہوگی، بھوکا رہنے کی وجہ سے آپ ایک موقع پر طلب سے زیادہ کھانا کھا سکتے ہیں اور یہی موٹا کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

2- ہلکا پھلکا ناشتہ کرنا

ناشتے کو انسانی صحت کے لیے نہایت اہم قرار دیا گیا ہے، لیکن ہم جلدی جلدی میں اس ہی اہم جز کو چھوڑ دیتے ہیں، ناشتہ نہ کرنا یا کم کرنا موٹاپے کی ایک بڑی وجہ ہے، کیوں کہ ایسا کرنے پر ہم دن بھر میں زیادہ کھانا کھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

3- سبزیوں سے دوری

سبزیوں میں باقی کھانوں کے مقابلے کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے، اس لیے اگر وزن صحیح انداز میں کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنی ڈائٹ میں سبزیاں ضرور شامل کریں۔

4- پروٹین کی کمی

اپنی ڈائٹ میں پروٹین شامل نہ کرکے ہم اپنے میٹابولزم کو سست کردیتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ کاربوہائیڈریٹ ہمیں موٹا بناتے ہیں، اس لیے پروٹین سے بھرپور غذائیں اپنی ڈائٹ کا حصہ بنائیں۔

5- کم پانی پینا

پانی صحیح مقدار میں پینا ہمارے تیز میٹابولزم کے لیے بےحد ضروری ہے، ہمیشہ صبح اٹھ کر کم از کم 3 گلاس پانی کے ضرور پیئے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024