• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

رنویر سنگھ کی غلطی، سارہ علی کا غصہ

شائع June 7, 2018
فلم رواں سال 28 دسمبر کو ریلیز ہوگی —۔
فلم رواں سال 28 دسمبر کو ریلیز ہوگی —۔

بولی وڈ کے مزاحیہ اور جوشیلے اداکار رنویر سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بہت جلد فلم ’سمبا‘ میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کی شوٹنگ کا بھی آغاز ہوچکا ہے، جس کا اعلان ایک مزاحیہ ویڈیو کے ساتھ دھرما پروڈکشنز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان رنویر سنگھ کی فلم میں کاسٹ

اس ویڈیو میں رنویر سنگھ اپنے فلمی کردار میں ایک ڈائیلاگ بولتے نظر آتے ہیں، جس کے بعد فلم کے ہدایت کار روہت شیٹی فریم میں انٹری دیتے ہی رنویر کو ان کی غلطی کا احساس دلاتے ہوئے یاد دلاتے ہیں کہ وہ فلم کا ڈائیلاگ بول رہے ہیں۔

ابھی ان دونوں میں بات چیتے جاری ہی تھی کہ سارہ علی خان اس ویڈیو میں سامنے آتی ہیں، جو روہت شیٹی اور رنویر سنگھ کا مذاق اڑانے کے لیے سوال کرتی ہیں کہ کیا یہ فلم ’سنگھم‘ کا سیٹ ہے؟ جس پر رنویر سنگھ اور روہت شیٹی انہیں ماضی کی ہیروئن اور والدہ امریتا سنگھ سے ملا دیتے ہیں، جس پر سارہ ان دونوں پر غصہ کرتے ہوئے ان کے پیچھے دوڑتی ہیں۔

خیال رہے کہ اجے دیوگن کی فلم ’سنگھم‘ 2011 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں انہوں نے پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا اور رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ کو اجے دیوگن کی فلم کی نقل بھی کہا گیا تھا۔

فلم ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ بھی پولیس افسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

یہ ویڈیو فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے بھی اپنے ٹوئٹر پر شیئر کی۔

یہ فلم رواں سال 28 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 28 دسمبر کو بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری فلم سائن کرنے پر سارہ علی خان کے نام قانونی نوٹس

خیال رہے کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان اپنی فلم ’کیدرناتھ‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے والی تھیں، تاہم فلم کی ٹیم کے درمیان ہونے والے مسائل کے باعث اب وہ فلم ’سمبا‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔

جس کے بعد فلم ’کیدرناتھ‘ کے ہدایت کار ابھیشیک کپور نے فلم کی مرکزی اداکارہ سارہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا تھا۔

ابھیشیک کپور نے سارہ علی پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے فلم ’کیدرناتھ‘ کو 2017 میں کاسٹ کیا اور معاہدے کے مطابق وہ فلم مکمل ہونے تک کسی دوسری فلم کو سائن نہیں کرسکتی تھی تاہم اداکارہ نے اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیدرناتھ کو دی ہوئی تاریخوں پر روہت شیٹی کی فلم سائن کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024