• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عالمی ادارے کی آزادیِ صحافت پر قدغن لگانے کی مذمت

شائع June 7, 2018

کراچی: ورلڈ ایسویسی ایشن آف نیوز پیپر اینڈ نیوز پبلیشر (ڈبلیو اے این، آئی ایف اے) کے بورڈ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ روزنامہ ڈان کی ترسیل پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

انہوں نے ملک میں آزادیِ صحافت کے خلاف اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کو ‘منصوبہ’ قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے حالیہ انٹرویو کی مذمت کرتا ہوں، رہنما مسلم لیگ (ن)

پرتگال میں منعقد ورلڈ نیوز میڈیا کانگریس کے اجلاس میں بورڈ نے تصدیق کی کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں اخبار فروشوں پر دباؤ ڈالا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے انٹرویو شائع ہونے کے بعد روزنامہ ڈان کی ترسیل روکی جائے۔

بورڈ کا کہنا تھا کہ ‘فوجی اہلکاروں نے اخبار فروشوں کو روزنامہ ڈان اخبار کنٹونمنٹ علاقوں میں ڈالنے سے روکا’۔

مزید پڑھیں: متنازع انٹرویو پر سعد رفیق اور آصف کرمانی میں تلخ کلامی

اس کے علاوہ بورڈ نے اس امر پر تشویش کا بھی اظہار کیا کہ اکتوبر 2016 سے سول اور ملٹری تعلقات کے حوالے سے شائع ہونے والی ڈان کی خبروں کے نتیجے میں متعدد کنٹونمنٹ اور ملٹری کنٹرول رہائشی اضلاع میں اخبار کی ترسیل میں مشکلات رہی۔


یہ خبر 7 جون 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024