• KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:03pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:49pm
  • KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:03pm
  • LHR: Maghrib 6:19pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:25pm Isha 7:49pm

لارڈز کے شیر، لیڈز میں ڈھیر

شائع June 4, 2018

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 55 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر کے پاکستان کا انگلینڈ میں 22 سال بعد سیریز جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 174 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

جواب میں ڈراپ کیچ کی بدولت 80 رنز بنانے والے جوز بٹلر نے ناقابل شکست اننگز کھیل کر انگلینڈ کا اسکور 363 تک پہنچا کر پہلی اننگز میں 189 رنز کی بھارتی برتری دلائی۔

میچ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن کا حال مزید ابتر رہا اور پوری ٹیم صرف 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

انگلینڈ نے میچ میں اننگز اور 55 رنز سے کامیابی حاصل کی اور سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

جو بٹلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ محمد عباس 10 وکٹیں لینے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر نے 2 چھکوں اور 11چوکوں کی مدد سے میچ کی سب سے بڑی 80رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے پی
انگلینڈ کے جوز بٹلر نے 2 چھکوں اور 11چوکوں کی مدد سے میچ کی سب سے بڑی 80رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے پی