• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’مجھے نہیں پتہ ایک ماں کا لباس کیسا ہونا چاہئیے‘

شائع June 1, 2018
کرینہ کپور کو پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
کرینہ کپور کو پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

بولی وڈ اداکاراؤں یا خواتین کو لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جانا کوئی نئی بات نہیں، ماضی میں پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون اور سونم کپور سمیت کئی اداکاراؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

اس بار بولڈ اور مختصر لباس پہننے پرتنقید کا نشانہ بنیں بولی وڈ بیبو کرینہ کپور، جنہیں اپنی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی تشہیر کے دوران پہنے گئے لباس پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کرینہ کپور اپنی بولڈ فلم ‘ویرے دی ویڈنگ‘ کی تشہیر کے دوران لباس بھی بولڈ اور قدرے مختصر پہن کر شریک ہوئیں، جس پر کئی مداحوں نے انہیں آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا۔

لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد کرینہ کپور نے مجبورا وضاحت کی کہ انہیں نہیں پتہ کہ ایک ماں کا لباس کیسا ہونا چاہیے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’مڈ ڈے‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کرینہ کپور نے ماں کا لباس کیسا ہونا چاہئیے کہ جواب میں کہا کہ ’ وہ نہیں جانتیں کہ ایک ماں کا لباس کیسا ہونا چاہئیے، تاہم ان کی والدہ اب بھی جدید اور فیشن ایبل لباس پہنتی ہیں، جس میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آتی ہیں۔

کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ان کی ساس شرمیلا ٹیگور بھی جدید لباس، جینز پینٹ اور مختصر شرٹ پہنتی ہیں، جس میں وہ بے حد خوبصورت نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر کی فلم میں کرینہ ’ماں‘ بننے کو تیار

بولی وڈ بیبو نے وضاحت کی کہ ایک بچے کی ماں بن جانے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں جدید اور فیشن ایبل لباس نہیں پہن سکتی۔

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ بچے کو جنم دینے کے بعد یہ کہنا غلط ہے کہ وہ مختصر شرٹ نہیں پہن سکتیں۔

’ویرے دی ویڈنگ‘ اداکارہ کے مطابق وہ نئے زمانے کی خاتون ہیں اور اس دور کی اداکارہ ہیں، جس دور میں خواتین و اداکارائیں اپنی مرضی اور پسند کا لباس پہنتی ہیں۔

@vdwthefilm Music launch 😘 Makeup by @subbu28 Hair by @yiannitsapatori

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@therealkareenakapoor) on

انہوں نے دلیل دی کہ ہر خاتون کو اپنے جسمانی خدوخال کے حساب سے ایسا لباس پہننا چاہئیے، جن میں وہ خوبصورت دکھائی دیں۔

مزید پڑھیں: کرینہ کپور نے توند سے نجات کیلئے بہترین غذا بتادی

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں لباس اور جسم کے خدوخال پر نہ صرف ابھی بلکہ اس سے قبل اس وقت بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جب وہ حمل سے تھیں۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور کو اپنی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی تشہیر کے دوران مختلف بولڈ اور مختصر لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور ماں بننے کے بعد دوبارہ فلموں میں آنے کے لیے تیار

کرینہ کپور نے 2012 میں اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی، ان کے ہاں دسمبر 2016 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Loveee loveee loveeee 😘 wearing @thefdci @pinnacle_shrutisancheti 💕💕

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@therealkareenakapoor) on

جہاں کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کے پیدائش کے وقت سے ہی میڈیا میں چرچے رہے، وہیں میڈیا میں بیٹے کی پیدائش کے بعد وزن بڑھ جانے پر کرینہ کپور کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور نے جم جوائن کرکے اپنے وزن کو کم کرکے خود کو فلموں کے لیےتیار کیا۔

بچے کی پیدائش کے بعد ان کی پہلی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ ہے، جسے یکم جون کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔

❤❤❤❤ @mmalhotraworld

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@therealkareenakapoor) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024