• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

’ٹرک آرٹ‘ پاکستان کی ایک منفرد پہچان

شائع June 1, 2018

یوں تو پاکستان میں آرٹ کو ہمیشہ ایک خاص اہمیت حاصل رہی ہے، پاکستان کے بہت سارے فنکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھا کر دنیا بھر میں نام پیدا کیا ہے.

وہیں پاکستان کو ایک الگ پہچان اور شہرت دینے والا فن ’پاکستانی ٹرک آرٹ‘ دنیا بھر میں خوب نام پیدا کر رہا ہے جس سے پاکستان کا ایک مثبت اور خوب صورت چہرہ دنیا بھر میں روشناس ہو رہا ہے۔

پاکستانی ٹرک آرٹ سے تیار کئے گئے رنگ برنگے خوب صورت ڈیزائنوں، پھول پتیوں اور مختلف نقش و نگار سے مزین یہ دیوہیکل ٹرک جب ملکی سرحدوں کے باہر لمبی مسافتوں پر نکلتے ہیں تو 'ٹرک آرٹ' کو دیکھ کر باآسانی پاکستانی آرٹ کو پہچانا جاتا ہے۔

​اس سے پہلے یہ کام گھوڑا گاڑی اور اونٹ گاڑیوں پر ہوا کرتا تھا — اے ایف پی فوٹو

پھر جب ٹرک آئے تو ٹرک پر رنگ و روغن کا کام ہونے لگا اور پھول پتیاں غرض کہ ہر قسم کے ڈیزائن، انسانی شکلیں اور مختلف تحریروں پر مبنی مختلف رنگوں کا استعمال کرکے یہ آرٹ 'ٹرک آرٹ' کی صورت میں ڈھل گیا — اے ایف پی فوٹو

ایک ٹرک کو تیار کرنے میں ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے لگ جاتے ہیں باقی ٹرک کے سائز اور کام پر منحصر ہے — اے پی فوٹو

جبکہ برانڈ نیو ٹرک تیار کرنے پر لاکھوں روپے خرچہ آتا ہے — اے ایف پی فوٹو

ایک ٹرک کی تیاری میں ایک سے دو ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے جس میں دس سے بارہ مزدور کام کرتے ہیں — اے ایف پی فوٹو

ٹرک آرٹ کی محنت سے پرانے سے پرانے ٹرک کو بھی ایسے خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے کہ یہ تمام ٹرک نئے جیسے معلوم ہوتے ہیں — اے پی فوٹو

کراچی میں ٹرک تیار کرنے کے آرڈرز مختلف شہروں اور صوبوں سے بھی آتے ہیں جس میں آزاد کشمیر، بلوچستان، اندرونِ سندھ اور پنجاب وغیرہ شامل ہیں — اے ایف پی فوٹو

ایک مکمل ٹرک آرٹسٹ بننے میں کم از کم 4 سال کا عرصہ لگتا ہے — اے ایف پی فوٹو