• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm

انسدادِ تمباکو نوشی کا عالمی دن

شائع May 31, 2018

ہر سال 31 مئی کو تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ لوگوں کے اندر تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خلاف شعور اُجاگر کیا جاسکے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 10 سے 24 سال کی عمر کے تقریباً 2 ارب افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں۔

پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ جب کہ دنیا بھر میں 50 لاکھ سے زائد افراد سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

تمباکو دنیا میں پھیپھڑوں کے کینسر سے ہونے والی 90 فیصد اور تمام اقسام کے کینسر سے ہونے والی 20 فیصد اموات کی وجہ ہے۔

پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں تمباکو نوشی میں کمی کے بجائے دن بدن اضافہ ہو رہا ہے — اے ایف پی فوٹو

طبی ماہرین کے مطابق پاکستان کی آبادی کا 40 فیصد حصہ سیگریٹ، پان، گٹکا، بیڑی اور مین پوری سمیت تمباکو سے بنی مختلف اشیاء جسم میں اتارتا ہے — اے ایف پی فوٹو

یہی نہیں بلکہ سالانہ مرنے والے ان افراد کی تعداد 6 لاکھ ہے جو تمباکو نوشی تو نہیں کرتے لیکن اس کا دھواں جذب کرکے دنیا سے کوچ کر جاتے ہیں — اے ایف پی فوٹو

تمباکو نوشی سے انسان کو دل، پھیپھڑے، سانس، نظام ہاضمہ، پیشاب، معدہ، جگر اور منہ کی بہت سی مہلک بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے — اے ایف پی فوٹو

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ سیگریٹ اور نشہ آور چیزوں کو اتنا مہنگا کردیا جائے کہ عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو جائے — اے ایف پی فوٹو

اگر ایسا نہ ہوا تو 2030  تک تمباکو نوشی سے مرنے والوں کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی جس میں سے 80 فیصد افراد کا تعلق غریب ممالک سے ہوگا — اے ایف پی فوٹو