• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نوکیا کے 3 نئے 'سستے' اسمارٹ فونز متعارف

شائع May 30, 2018

نوکیا نے اپنے مزید 3 نئے 'سستے' اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

ایچ ایم ڈی گلوبل، فن لینڈ کی وہ کمپنی جس کے پاس ابھی نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس ہے، نے گزشتہ سال کے 3 اینڈرائیڈ فونز کے اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرائے ہیں۔

یہ مڈ رینج اور بجٹ اسمارٹ فونز 29 مئی کو روس میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیے گئے، جن کی قیمتوں کو کمپنی کے مطابق پہلے سے زیادہ صارفین کے لیے قابل قبول بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : نوکیا کے 4 نئے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز متعارف

نوکیا 5.1

فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

گزشتہ سال کا نوکیا 5 کافی متاثر کن مڈرینج فون تھا اور اس سال اسے نوکیا 5.1 کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جو کہ پہلے سے ذرا بڑی 5.5 انچ کے ایچ ڈی پلس ڈسپلے (18:9 ریشو کے ساتھ) کے ساتھ ہے، اسی طرح 2 گیگا ہرٹز میڈیا ٹیک اوکٹا کور پراسیسر، 2 سے 3 جی ریم ، 16 سے 32 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں جبکہ فنگرپرنٹ سنسر کو بیک پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس میں پہلے سے بہتر 16 میگا پکسل بیک کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل موجود ہے۔ یہ فون جولائی میں دستیاب ہوگا اور اس کے 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج والا ورژن 218 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا فون 252 ڈالرز (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

نوکیا 3.1

فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

نوکیا 5.1 کے ساتھ ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا تھری کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے، کمپنی کے مطابق نوکیا 3 اس کا حالیہ فونز میں سب سے کامیاب ماڈل ثابت ہوا۔ نیا نوکیا 3.1 اسمارٹ فون پہلے سے اپ ڈیٹ 5.2 انچ کے ایچ ڈی ڈسپلے (18:9 ریشو) دیا گیا ہے جبکہ 1.5 گیگا ہرٹز میڈیا ٹیک اوکٹا کور پراسیسر، 2 سے 3 جی بی ریم اور 16 سے 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

گزشتہ سال کے نوکیا تھری میں 8 میگا پکسل بیک کیمرہ دیا گیا ہے، جسے اب 13 میگا پکسل سے اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرہ دیا گیا ہے۔

نوکیا 3.1 گوگل کے اینڈرائیڈ ون ڈیوائس پروگرام کا حصہ بھی ہے، تو اسے 3 سال تک ہر ماہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس ملیں گی۔

یہ فون بھی جولائی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج والے ورژن کی قیمت 160 ڈالرز (16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا فون 195 ڈالرز (لگ بھگ 20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : نوکیا کے ایک اور پرانے فون کی نئی شکل میں واپسی

نوکیا 2.1

فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

نوکیا نے اپنے سستے مگر طاقتور ترین بیٹری والے فون نوکیا 2 کو بھی 2.1 سے اپ ڈیٹ کیا ہے، اب کی بار بھی یہ 4000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ ہے جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ بیٹری لائف 2 دن تک ہے۔

اس کے اسکرین سائز کو 20 فیصد اضافے سے 5.5 انچ کردیا گیا جو کہ ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے، جبکہ یہ پہلے سے بہتر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 425 پراسیسر سے لیس ہے۔

یہ ایک جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج والا فون ہے، تاہم مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اس میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ نوکیا 2.1 اینڈرائیڈ اوریو گو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہے جس میں بلٹ ان گوگل ایپس کم اسپیس کے ساتھ دی گئی ہیں۔ یہ فون 115 ڈالرز (12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں جولائی میں دستیاب ہوگا اور یہ ترقی پذیر ممالک کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN May 30, 2018 10:38pm
ڈالر کے حساب سے تو آپ ریٹ درست بتاتے ہیں مگر جب مارکیٹ میں خریدنے جائیں تو 2 سے 5 ہزار تک مہنگے ہوتے ہیں، فون بنانے والے نئے فون کی لانچنگ کے وقت اشتہارات میں اس کی قیمت بھی لکھ دیا کریں تاکہ خریدار وں کا فائدہ ہو اور وہ دکانداروں کی ناجائز منافع خوری سے بچ سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024