• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

’سنجو‘ ٹریلر: سنجے کی حیران کن زندگی اور رنبیر کی شاندار پرفارمنس

شائع May 30, 2018
فلم 29 جون کو  ریلیز ہوگی —۔
فلم 29 جون کو ریلیز ہوگی —۔

بولی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جسے دیکھ کر یہ اندازہ نہیں ہورہا کہ فلم میں سنجے دت کی حیران کن زندگی نے مداحوں کو زیادہ متاثر کیا یا پھر وہ رنبیر کپور کی شاندار اداکاری کے دیوانے ہوگئے۔

فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور نے سنجے دت کا مرکزی کردار ادا کیا، جنہوں نے سنجے جیسا نظر آنے کے لیے خود پر بےحد محنت بھی کی۔

فلم میں سنجے دت کی زندگی کے کئی پہلوؤں کو پیش کیا گیا، جن میں سے بہت سے مواقوں کو دیکھ کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ بولی وڈ کے اتنے بڑے اداکار کو ایسی صورتحال کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ فلم کی ہدایات راج کمار ہیرانی نے دی ہے، جنہوں نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ فلم ’سنجو‘ حقائق پر مبنی ہے، تاہم شائقین کی دلچسپی کے لیے بہت سی باتوں کو بڑھا چڑھا کر بھی ضرور پیش کیا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں فلم کے تمام اسٹارز نے شرکت کی۔

3 منٹ دورانیے کے اس ٹریلر میں رنبیر کپور کے علاوہ پریش راول، سونم کپور، انوشکا شرما اور وکی کوشل نے بھی اپنی اداکاری سے متاثر کیا۔

فلم میں سونم کپور سنجے دت کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جبکہ انوشکا شرما نے ایک مصنف کا کردار ادا کیا جو سنجے دت کی سوانح حیات تحریر کریں گی۔

وکی کوشل نے سنجے کے قریبی دوست کا کردار نبھایا، جبکہ دیا مرزا ان کی اہلیہ منیاتا بنتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: ’سنجو‘ کے رنبیر کو دیکھ کر لوگ سنجے بھول جائیں گے

پریش راول اور منیشا کوئرالا فلم میں اداکار کے والدین بنے ہیں۔

خیال رہے کہ ہدایت کار نے فلم کے ٹریلر کی ریلیز سے قبل اس کے اداکاروں کے پوسٹرز مداحوں کے ساتھ شیئر کیے تھے۔

فلم ’سنجو‘ رواں سال 29 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

رواں سال فلم کا پہلا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا تھا، جس میں رنبیر کپور کو سنجے دت کے تمام لکس اپناتے دکھایا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024