• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:49pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:49pm

حزب اللہ شام میں مداخلت بند کرے، اقوامِ متحدہ

شائع July 11, 2013

شام کے ایک شہر میں ایک بچہ واٹر ٹینکر سے گرنے والے پانی کو پی رہا ہے ۔ رائٹر تصویر
شام کے ایک شہر میں ایک بچہ واٹر ٹینکر سے گرنے والے پانی کو پی رہا ہے ۔ رائٹر تصویر

اقوامِ متحدہ: اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کاؤنسل نے بدھ کے روز حزب اللہ کے عسکریت پسندوں سے کہا ہے کہ وہ پڑوسی ملک شام میں مداخلت نہ کریں ، جبکہ لبنان کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے نمائیندے نے یقین دلایا کہ وہ شامی پناہ گزینوں کیلئے اپنی سرحدیں کھولے رکھے گا۔

واضح رہے کہ شام میں حزب اللہ نے ہزاروں جنگجو داخل کئے ہیں جنہوں نے وہاں باغیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شامی صدر بشارالاسد کی مدد کی۔ خاص طور پر قصیرشہر کا قبضہ ختم کرانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا اور لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ بھی اس کا اعتراف کرچکے ہیں۔

' سیکیورٹی کونسل تمام لبنانی فریقین سے درخواست کرتا ہے کہ وہ لبنان کی جانب سے ( شامی معاملات میں ) عدم مداخلت کا اعادہ کریں ۔ اس معاملے وہ لبنانی صدر مشیل سلیمان کے ساتھ متحد ہوں اور شامی بحران میں کسی قسم کی مداخلت سے دو رہیں۔ ' سیکیورٹی کونسل کے کہا۔

اگرچہ روسی تنقید کے تحت بیان میں براہِ راست حزب اللہ کا نام لینے سے گریز کیا گیا لیکن صاف اشارہ تھا کہ حزب اللہ کو ہی ہدف ہی بنایا گیا تھا۔

پندرہ رکنی کونسل نے شامی تنازعے کے بعد لبنان میں چھ لاکھ پناہ گزینوں کی آمد پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ دوسال قبل یہ تنازعہ محض بشارالاسد کے خلاف پر امن مظاہروں سے شروع ہوا اور رفتہ رفتہ خونریز چھڑپوں اور پھر خانہ جنگی میں تبدیل ہوگیا۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق شام کی لڑائی میں کم ازکم ایک لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، چالیس لاکھ بے گھر ہوئے اور بیس لاکھ پڑوسی ممالک میں نقل مکانی کرچکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ نے فوری طورپر غیر معمولی امدادی کارروائیوں کی اپیل کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 اپریل 2025
کارٹون : 22 اپریل 2025