• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

ائیرکنڈیشنر خریدتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے؟

شائع May 28, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں موسم گرما کی شدت میں ہر گزرتے برس کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور اس کے ساتھ ائیرکنڈیشنر (اے سی) کی جانب لوگوں کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔

ائیرکنڈیشنر کو کبھی پرتعیش سمجھا جاتا تھا مگر اب یہ لگ بھگ ہر متوسط طبقے کے گھر میں لگا نظر آتا ہے اور صرف بڑے شہر نہیں بلکہ چھوٹے شہروں میں بھی ان کا استعمال عام ہے اور بجلی بحران سے بھی اس میں کوئی خاص فرق پڑتا نظر نہیں آتا۔

مگر اے سی خریدتے ہوئے آپ کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے، کیا آپ کو اس کا علم ہے؟

مزید پڑھیں : کیا انورٹر اے سی کم بجلی خرچ کرتے ہیں؟

تو ان چند باتوں کو ذہن میں رکھ کر اس کی خریداری آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

گنجائش

ائیرکنڈیشنر کی گنجائش کا انحصار کمرے کے سائز پر ہوتا ہے، جیسے 120x140 اسکوائر فٹ کے کمرے کے لیے ایک ٹن اے سی کی ضرورت ہوتی ہے، 150x180 اسکوائر فٹ کے لیے ڈیڑھ ٹن جبکہ 180x240 اسکوائر فٹ کے لیے دو ٹن اے سی کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ماحول دوست پورٹ ایبل اے سی

توانائی کی بچت

آج کے دور میں گرمی کی شدت کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے تو توانائی کی بچت کرنے والے اے سی خریدنے کو ترجیح دی جانی چاہئے، عام طور پر ائیرکنڈیشنر اس حوالے سے ریٹنگ کے ساتھ ہوتے ہیں اور جس کو جتنے زیادہ اسٹار ملتے ہیں وہ اتنی ہی کم بجلی استعمال کرتا ہے۔

اسپلٹ یا ونڈو اے سی

اس کا فیصلہ تو آپ کے اوپر ہے کہ ونڈو اے سی چاہتے ہیں یا اسپلٹ، اگرچہ ونڈو یونٹ سستا اور لگانا آسان ہوتا ہے، مگر اسپلٹ اے سی زیادہ خاموش، جمالیاتی حس کے لیے زیادہ اطمینان بخش اور ہوا کی بہتر گردش فراہم کرتا ہے۔

قیمت

زیادہ فیچرز اور اسٹار ریٹنگ والے اے سی کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے، اسی طرح انورٹر اے سی عام طور پر فائیو اسٹار ریٹڈڈ اسپلٹ اے سی سے بیس فیصد تک مہنگا ہوتا ہے۔

ہوا کا معیار

گھر کے اندر ہوا کا معیار اے سی لگاتے ہوئے بہت اہمیت رکھتا ہے، چنانچہ اے سی میں ایک اچھا فلٹر ہونا بہت ضروری ہوتا ہے تاکہ گھر کے اندر ہوا کا معیار بہتر ہوسکے۔ یہ اچھا فلٹر نہ صرف صاف ہوا کو یقینی بناتا ہے بلکہ کولنگ پرفارمنس اور توانائی کی بچت کو بھی بڑھاتا ہے۔

صفائی اور مینٹینیس

اے سی بھی گاڑیوں کی طرح ہوتے ہیں جنھیں سروس کرنا معمول بنانے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ان کی حالت اچھی اور کارکردگی بہترین برقرار رہے، ایکبار نصب ہونے کے بعد اس کی سروس کو ہر تین ماہ بعد کرنا معمول بنانا بہتر ہوتا ہے، تاہم اس حوالے سے اے سی والی کمپنی کی ہدایات کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

کولنگ اسپیڈ

اے سی میں ایڈجسٹ ایبل تھرمو اسٹیٹ کے ساتھ کم از کم دو کولنگ اسپیڈز ہونی چاہئے، جبکہ دو فیس اسپیڈز بھی تاکہ دن میں مختلف اوقات میں مختلف اسپیڈ کو استعمال کیا جاسکے۔ توانائی کی بچت کنے والی سیٹنگ اضافی فائدہ ثابت ہوتی ہے جو کہ کولنگ کو بھی بہتر بناتی ہے۔

دیگر چیزیں

اے سی کو خریدتے ہوئے اس کی آوازکا لیول چیک ضرور کریں جو کہ 19 سے 60 ڈیسی بل تک ہوسکتا ہے، اے سی میں سلیپ موڈ کی موجودگی کارآمد ہوتی ہے جو کہ رات کو درجہ حرارت کے مطابق خودکار طور پر مطابقت حاصل کرتا ہے، اسی ط رح یونٹ مین آٹو ری اسٹارٹ کا فیچر بھی ہونا چاہئے جو کہ بجلی جانے کے بعد بحالی پر آخری سیٹنگ کو ری اسٹور میں مدد دے سکے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Khadim Hussain May 29, 2018 06:06pm
Spelt AC Ki Qeemat Kiya Hoti he Kam se kam

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024