• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شاہ رخ کی فلم کیلئے ایشوریا اور دپیکا میں مقابلہ

شائع May 28, 2018
فلم ’سلیوٹ‘ میں ایشوریا یا دپیکا میں سے کسی ایک کو کاسٹ کیا جائے گا —۔
فلم ’سلیوٹ‘ میں ایشوریا یا دپیکا میں سے کسی ایک کو کاسٹ کیا جائے گا —۔

بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان بہت جلد اپنی اگلی فلم ‘سلیوٹ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے، جس میں ان کے ساتھ کام کرنے والی مرکزی اداکارہ کے لیے دو ٹاپ ہیروئنز کا نام سامنے آگیا ہے۔

فلم ’سلیوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایشوریا رائے بچن اور دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے کا نام سانے آیا۔

فلم سے قریبی ذرائع کے مطابق فلم ساز طویل عرصے سے اداکارہ ڈھونڈ رہے تھے جنہوں نے ایشوریا اور دپیکا میں سے کسی ایک کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان نے عامر خان کا کہا مان لیا

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فلم کے ہدایت کار مہیش میتھائی جلد اس کی حتمی کاسٹنگ کا اعلان کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان سے قبل بولی وڈ مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان کو اس فلم میں مرکزی کردار کی آفر دی گئی تھی، تاہم انہوں نے پروڈیوسر کو تجویز دی کہ وہ ان کی جگہ شاہ رخ خان کو فلم میں کاسٹ کریں۔

عامر خان نے شاہ رخ سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے بولی وڈ بادشاہ کو قائل کیا کہ وہ فلم میں کام کرنے کی حامی دیں کیوں کہ اس کا اسکرپٹ بےحد شاندار ہے۔

خیال رہے کہ فلم ’سلیوٹ‘ بھارت کے پہلے خلاباز راکیش شرما کی زندگی پر مبنی ہے جس میں شاہ رخ خان خلاباز کا کردار ادا کریں گے۔

راکیش شرما ہندوستان کے پہلے ایئر فورس پائلٹ تھے، جنہوں نے 1984 میں خلاء کا سفر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان خلاباز بنیں گے

راکیش شرما ’انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائیزیشن‘ (آئی ایس آر او) اور ’سوویت انٹرکوسموس اسپیس پروگرام‘ کے مشترکہ پروگرام کے تحت خلاء میں گئے تھے۔

راکیش شرما نے خلاء میں 7 دن، 21 گھنٹے اور 40 منٹ تک قیام کیا تھا۔

راکیش شرما کی اس وقت عمر 68 برس ہوچکی ہے۔

شاہ رخ خان اس وقت اپنی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ مکمل کررہے ہیں جسے رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024