• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کھانے کے بعد کچھ 'میٹھے' کی خواہش کیوں ہوتی ہے؟

شائع May 28, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ اکثر کھانے کے بعد کچھ میٹھا کھانے کو دل کرنے لگتا ہے یا چینی کی طلب محسوس ہوتی ہے؟

برصغیر میں تو یہ کافی عام رجحان ہے کہ بچپن اور نوجوانی میں کھانے کے بعد کچھ میٹھا لازمی کھایا جاتا ہے۔

تو میٹھے کی یہ طلب کیوں ستاتی ہے؟ خاص طور پر اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اس کا جواب جاننا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں : ان 'صحت مند' غذاؤں سے دوری ہی بہتر

پیدائشی رجحان

اگر تو آپ کو میٹھا کھانا زیادہ ہی پسند ہے تو ہوسکتا ہے کہ یہ آپ کی غلطی نہ ہو، درحقیقت لوگوں کے اندر پیدائش سے ہی میٹھی غذاﺅں کو ترجیح دینے کا رجحان ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تلخ اور ترش غذائیں اکثر معدے کے لیے بھاری ثابت ہوتی ہیں، تو قدرتی طور پر انسان کے اندر اس سے بچنے کے لیے میٹھے سے محبت پیدا ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ توانائی والی غذا، جیسے چینی، غذائی قلت کے دوران بقاء فراہم کرتی ہے۔

بچپن کی غذائی عادات

عام طور پر لوگوں کے اندر جس کھانے کی خواہش زیادہ ہوتی ہے، اس کی وجہ بچپن کی غذائی عادات ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق عام طور پر بچوں کو انعام کے طور پر جو غذائیں دی جاتی ہیں وہ بڑے ہونے کے بعد بھی لوگوں کو اچھا محسوس کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر ماں یا باپ اکثر کچھ میٹھا جیسے بسکٹ، ٹافیاں یا چاکلیٹ دیتے ہو تو آپ کے اندر یہ احساس جڑ پکڑ لیتا ہے کہ یہ غذائیں خوشی کا احساس پیدا کرتی ہیں۔

زیادہ کاربوہائیڈریٹس کا استعمال

پاکستانی پکوان اکثر کاربوہائیڈریٹس یا نشاستہ دار غذا پر مشتمل ہوتے ہیں، یہ نقصان دہ نہیں مگر یہ ایک بڑی وجہ ہے جو ہر کھانے کے بعد میٹھا کھانے کی خواہش بھڑکاتی ہے۔ درحقیقت نشاستہ دار غذائیں بلڈ شوگر کی سطح کو بڑھاتی ہیں اور اس کے نتیجے میں کچھ میٹھا کھانے کی خواہش بڑھ جاتی ہے۔

نمکین غذائیں

اگر آپ کو غذاﺅں میں زیادہ نمک پسند ہے تو یہ جان لیں کہ توازن برقرار رکھنے کے لیے جسم کے اندر نمکین کھانے کے بعد کچھ میٹھا کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فاسٹ فوڈ یا فرنچ فرائز کے ساتھ سافٹ ڈرنک کی خواہش یا استعمال ہوتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں : 11 نشانیاں جو میٹھے سے دور رہنے کا اشارہ دیں

نفسیاتی وجوہات

میٹھے کی خواہش کے پیچھے نفسیاتی مسائل بھی ہوسکتے ہیں، جب ہم کچھ کھاتے ہیں تو اس کے ہمارے مزاج پر اثرات مرتب ہوتے ہیں خصوصاً میٹھا کھانے کے بعد، ایسا کرنے پر دماغ کو لت پیدا ہوتی ہے کیونکہ میٹھا کھانے سے ایک کیمیکل سیروٹونین کا اخراج ہوتا ہے جو خوشی، سکون اور آرام کا احساس دلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی زیادہ کھانے کے یہ نقصانات جانتے ہیں؟

پانی کی کمی

میٹھا کھانے کی خواہش بڑھنے کی ایک وجہ کمزور نظام ہاضمہ بھی ہوتا ہے، ایسا عام طور پر ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ہوتا ہے، کھانے کے آدھے گھنٹے بعد پانی نہ پینے سے غذا کا مناسب طریقے سے ہضم ہونے کا امکان کم ہوجاتا ہے، جس سے میٹھی غذاﺅں کی خواہش بڑھتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024