• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

صدر ممنون حسین کا 25 جولائی کو عام انتخابات کا اعلان

شائع May 26, 2018

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے 25 جولائی 2018 کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ سے متعلق سمری بھیجی تھی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے 25-27 جولائی کی تاریخ تجویز کی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر کو ارسال کی گئی سمری میں ان سے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 (1) کے تحت آئندہ عام انتخابات کے لیے ایک تاریخ چننے کا کہا گیا تھا۔

قومی اسمبلی و پنجاب اسمبلی کی پانچ سالہ مدت 31 مئی کو ختم ہورہی ہے جبکہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلیاں اپنی مدت 28 مئی کو پوری کریں گی۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے نگراں وزیرِاعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق

آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ان کی مدت پوری ہونے کے 60 روز کے اندر کرانا لازمی ہے۔

حکومت کی مدت پوری ہونے میں چند روز رہ گئے ہیں لیکن حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیر اعظم کے لیے تاحال کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہوا۔

تاہم خیبر پختونخوا کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے صوبائی حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان منظور آفریدی کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024