• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

امریکا: مسلح شہری کی فائرنگ سے شوٹر ہلاک

شائع May 25, 2018
— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی

امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر اوکلاہوما سٹی کے ریسٹورنٹ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا، تاہم پارکنگم میں ہینڈ گن کے ساتھ موجود شہری نے فائرنگ کرکے مسلح شخص کو ہلاک کردیا۔

امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ’ہیفنَر‘ جھیل پر بنے ہوئے ’لوئیز آن دی لیک‘ ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔

پولیس کے ترجمان کیپٹن بو میتھیوز نے کہا کہ مسلح شخص کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون اور بچی کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

زخمی ہونے والے والوں کے اہلخانہ کے ایک رکن نے کوکو ٹی وی کو بتایا کہ ان کی بیٹی اور 12 سالہ نواسی اس وقت فائرنگ سے زخمی ہوئیں جب وہ بچی کی سالگرہ کے کھانے کے لیے ریسٹورنٹ میں داخل ہورہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: اسکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سمیت 10 ہلاک

بو میتھیوز کا کہنا تھا کہ شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مشتبہ شخص کی شناخت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس اس واقعے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اب تک فائرنگ کے محرکات بھی معلوم نہیں جبکہ تحقیقات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اہلکار اب تک تقریباً 100 افراد کے بیانات ریکارڈ کر چکے ہیں۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024