• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سری لنکن کرکٹر دھننجیا کے والد قتل، دورہ ویسٹ انڈیز سے دستبردار

شائع May 25, 2018
دھننجیا ڈی سلوا اب تک اب تک 17ٹیسٹ اور 17 ون ڈے میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں— فائل فوٹو: اے پی
دھننجیا ڈی سلوا اب تک اب تک 17ٹیسٹ اور 17 ون ڈے میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں— فائل فوٹو: اے پی

سری لنکن کرکٹر دھننجیا ڈی سلوا کے والد کو قتل کردیا گیا ہے جس کے سبب انہوں نے دورہ ویسٹ انڈیز سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

سری لنکن پولیس نے تصدیق کی کہ دھننجیا کے والد رنجن ڈی سلوا کو کولمبو کے جنوب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، وہ رواں سال فروری میں کونسلر منتخب ہوئے تھے۔

دھننجیا کو جمعے کو بقیہ اسکواڈ کے ہمراہ ویسٹ انڈیز روانہ ہونا تھا لیکن والد کو گولی لگنے کے سبب وہ روانہ نہ ہو سکے۔ جمعرات کی رات دھننجیا کے والد کو دیکھنے کے لیے سری لنکن ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے ہسپتال کا رخ کیا۔

تاہم والد کی وفات کے بعد دھنجیا نے ٹیم کے ہمراہ ویسٹ انڈیز کا نہ جانے کا فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ میں اور میرے اہلخانہ ہردلعزیز والد کی وفات کی وجہ سے صدمے میں ہیں اور یہ سب کچھ اہم دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہوا ہے۔

سری لنکن کرکٹ کے صدر تھیلنگا سماتھی پالا نے دھننجیا کے والد انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ سری لنکن کرکٹ دھننجیا کی مدد کے لیے تمام تر اقدامات کرے گی۔

یاد رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف سنچریوں کی بدولت دھننجیا کی حال ہی سری لنکن اسکواڈ میں دوبارہ واپسی ہوئی تھی اور وہ اب تک 17ٹیسٹ اور 17 ون ڈے میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025