• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اکشے کمار، پریش راول، سنیل شیٹی ’ہیرا پھیری 3‘ میں واپسی کیلئے تیار

شائع May 24, 2018
سال 2000 کی فلم ’ہیرا پھیری‘ کی شاندار کامیاب کے بعد اس کا سیکوئل ’پھر ہیرا پھیری‘ 2006 میں ریلیز ہوا —۔
سال 2000 کی فلم ’ہیرا پھیری‘ کی شاندار کامیاب کے بعد اس کا سیکوئل ’پھر ہیرا پھیری‘ 2006 میں ریلیز ہوا —۔

بھارتی کامیاب کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے بہترین کردار ’راجو‘، ’شیام‘ اور بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے‘ کو کون بھول سکتا ہے؟ اور اب یہ تینوں ایک مرتبہ پھر سے بڑی اسکرین پر کم بیک کرنے جارہے ہیں۔

یقیناً ’ہیرا پھیری‘ کے مداحوں کے لیے یہ آج کی سب سے بڑی خبر ہوگی، کیوں کہ فلم کی مزاحیہ جوڑی 12 سالوں بعد فلم ’ہیرا پھیری 3‘ میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ سے قریبی ذرائع نے اعلان کیا کہ ’اس فلم کی کاسٹ نے گزشتہ ماہ اپنی اپنی تاریخیں شیئر کیں جس کے بعد فلم بنانے کا حتمی اعلان کیا گیا، فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال دسمبر میں ہوگا، جو فروری 2019 تک جاری رہے گی، فلم 2019 کے آخر میں ریلیز ہوگی‘۔

سال 2000 کی فلم ’ہیرا پھیری‘ کی شاندار کامیاب کے بعد اس کا سیکوئل ’پھر ہیرا پھیری‘ 2006 میں ریلیز ہوا۔

فلم میں پریش راول، اکشے کمار اور سنیل شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے۔

2006 کے سیکوئل کے بعد فلم کا اسکرین پلے تحریر کرنے والے نیرج وورا نے اس کے تیسرے حصے کی کہانی لکھنے کی تصدیقی بھی کی تھی تاہم گزشتہ سال کوما میں جانے کے بعد دسمبر میں ان کا انتقال ہوگیا۔

فلم کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا کے مطابق ’ہیرا پھیری‘ کی تیسری فلم نیرج وورا کے نام ٹریبیوٹ ہوگی۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اکشے کمار نے سنیل شیٹی کے ساتھ ٹوئٹر پر ایک سیلفی شیئر کرکے ’ہیرا پھیری‘ کی یادیں تازہ کی تھیں، جس کے بعد مداحوں کو ہیرا پھیری 3 کا شدت سے انتظار رہا۔

اس تصویر کو شیئر کرنے کے ساتھ اکشے کمار نے لکھا تھا کہ انہیں اپنے پرانے دوست اور ساتھی اداکار سنیل شیٹی سے ہمیشہ مل کر بےحد خوشی ہوتی ہے۔

جس کے بعد سنیل شیٹی نے بھی اس تصویر کو ری ٹویٹ کیا اور اکشے کمار کو راجو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان سے ملنا ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے۔

خیال رہے کہ اکشے کمار اور سنیل شیٹی ایک ساتھ ’ہیرا پھیری‘، ’دیوانے ہوئے پاگل‘، ’دھڑکن‘ اور کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

یہ دونوں اپنے وقت کے کامیاب ایکشن ہیرو مانے جاتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024