• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'میں فیمینسٹ نہیں بلکہ مساوات چاہتی ہوں'

شائع May 23, 2018 اپ ڈیٹ May 24, 2018
کرینہ کپور — اے ایف پی فوٹو
کرینہ کپور — اے ایف پی فوٹو

بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور خان کی پہلی فلم 'ویرے دی ویڈنگ' یکم جون کو ریلیز ہورہی ہے، جس کے بارے میں کاسٹ کا کہنا ہے کہ یہ صرف لڑکیوں کے طرز زندگی کی نمائش کے لیے نہیں بنائی گئی۔

فلم کی کاسٹ میں موجود سونم کپور نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ فلم میں خواتین کو مرکزی حیثیت ضرور حاصل ہے مگر یہ صرف نوجوان لڑکیوں کے لیے مخصوص فلم نہیں۔

انہوں نے فیمینسٹ کی وضاحت ان الفاط میں کی، ’ایسی خاتون جو حقوق نسواں پر یقین رکھتی ہے اور اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا انتخاب کرتی ہیں وہ فیمینسٹ ہیں‘۔

فلم میں ان کی ساتھی اداکارہ کرینہ کپور بھی اسی سے ملتے جلتے خیالات کا اظہار کرتی ہیں اور متعدد بار وہ میڈیا کی جانب سے ماں بننے پر کیرئیر متاثر ہونے کی رپورٹس پر غصے کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔

وہ جسمانی وزن میں اضافے، ماں بننے پر شرمندہ کرنے اور خواتین کے یکساں حقوق پر بھی موقف بیان کرچکی ہیں۔

تاہم کرینہ کپور نے فلم کی پروموشن کے دوران ایک بیان دیا جسے سن کر یقیناً ان کے مداح کافی حیران ہوں گے، اداکارہ نے کہا کہ 'میں فیمینسٹ نہیں بلکہ میں مساوات چاہتی ہوں'۔

مزید پڑھیں : مسلمان بچی کی حمایت پر کرینہ کپور کو تنقید کا سامنا

ویرے دی ویڈنگ کے میوزک لانچ کے موقع پر کرینہ کپور سے پوچھا گیا کہ ان کی نظر میں فیمینسٹ کا مطلب کیا ہے تو ان کا کہنا تھا 'میں مساوات پر یقین رکھتی ہوں، میں خود کو حقوق نسواں کی داعی نہیں کہتی، میں ایک عورت ہوں اور اس سے بڑھ کر ایک انسان ہوں، مگر میں یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ کرینہ کپور ہونے سے ہٹ کر مجھے سیف علی خان کی بیوی ہونے پر زیادہ فخر ہے'۔

فلم کی پروڈیوسر ریہا کپور نے اس موقع پر کرینہ کی مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں : کرینہ کپور بیٹے کو فلمی دنیا سے دور کیوں رکھنا چاہتی ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ کرینہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ فیمینسٹ ہیں؟ اس کی تعریف کیا ہے؟ ایک فیمینسٹ وہ ہے جو یقین رکھتی ہو کہ لڑکے اور لڑکیاں مساوی حیثیت کے حامل ہیں، یہ میری نظر میں فیمینسٹ کی حقیقی تعریف ہے'۔

فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ یکم جون کو ریلیز ہورہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024