• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شیاؤمی کا نیا فلیگ شپ فون رواں ماہ سامنے آئے گا

شائع May 22, 2018
شیاؤمی می 8 کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ دی ورج
شیاؤمی می 8 کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ دی ورج

چینی کمپنی شیاﺅمی اپنا نیا فلیگ شپ فون می 8 رواں ماہ کے آخر میں متعارف کرائے گی۔

کمپنی کے 8 ویں سالگرہ کے موقع پر شیاﺅمی می 8 کو 31 مئی کو متعارف کرانے کا اعلان ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کیا گیا۔

یہ نیا فون دیگر کمپنیوں کے لیے خطرہ ثابت ہونے والا ہے جس کا اندازہ اس کے لیک فیچرز سے ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : شیاؤمی کے 2 بجٹ اسمارٹ فونز متعارف

اس فون میں پہلی بار یہ کمپنی فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر دینے والی ہے۔

اس سے پہلے ویوو وی 20 میں ہی اب تک ڈسپلے کے اندر فنگرپرنٹ اسکینر دیا گیا ہے۔

اسی طرح 6 انچ کی اسکرین میں آئی فون ایکس جیسا نوچ ہوگا۔

تھری ڈی فیس اسکینگ، اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر یعنی ایس نائن جتنا طاقتور، 6 سے 8 جی بی ریم، 64 سے 128 جی بی اسٹوریج آپشنز۔

یہ بھی پڑھیں : شیاؤمی می مکس 2 دنگ کردینے والا فون

وائرلیس چارجنگ کے ساتھ اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کیمرہ اس ڈیوائس کا حصہ ہوگا۔

ان سب فلیگ شپ فیچرز کے باوجود اس کی قیمت 440 ڈالرز (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کے قریب ہونے کا امکان ہے۔

شیامی نے اپنا آخری فلیگ شپ فون می مکس 2 ایس رواں سال مارچ میں متعارف کرایا تھا اور می 8 میں اس کے بیشتر فیچرز بہت کم قیمت میں دستیاب ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024