• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دپیکا پڈوکون نئی فلمیں سائن کیوں نہیں کررہی؟

شائع May 21, 2018
دپیکا پڈوکون کو پدماوت میں سب سے زیادہ معاوضہ ادا کیا گیا —۔
دپیکا پڈوکون کو پدماوت میں سب سے زیادہ معاوضہ ادا کیا گیا —۔

بولی وڈ کی خوبصورت اور سب سے کامیاب اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ان کی شاندار فلم ’پدماوت‘ کے بعد مداح دوبارہ فلم اسکرینز پر دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم اداکارہ نے پدماوت کے بعد سے اپنا نام کسی اور فلم کے ساتھ نہیں جوڑا۔

دپیکا پڈوکون کی کسی اور فلم کو نہ سائن کرنے کی کئی وجوہات میڈیا میں بتائی گئیں۔

کسی نے کہا وہ بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ سے اپنی شادی کی وجہ سے کسی نئے پروجیکٹ کے ساتھ منسلک نہیں ہورہی جبکہ کہیں یہ لکھا گیا کہ وہ اپنی گردن اور بازو پر لگنے والی چوٹ کے باعث کوئی نئی فلم سائن نہیں کرپارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’پدماوت‘ اداکاروں کا معاوضہ کیا تھا؟

تاہم ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون کے کسی نئے پروجیکٹ کو سائن نہ کرنے کی وجہ نہ تو ان کی شادی ہے اور نہ ہی گردن پر لگنے والی چوٹ۔

اداکارہ نے اب تک کسی نئی فلم کا اعلان اس لیے نہیں کیا کیوں کہ انہیں پدماوت کے بعد اچھے کردار آفر نہیں کیے جارہے۔

رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون اپنی فلم پدماوت کی کامیاب کے بعد چاہتی ہیں کہ وہ فلموں میں مضبوط کردار ادا کرتی نظر آئیں، جبکہ جو فلمیں انہیں آفر کی جارہی ہیں ان میں اداکاروں کا کردار اداکاراؤں سے مضبوط ہے، اور یہی وجہ ہے کہ دپیکا ان فلموں میں کام کرنے کی حامی نہیں دے رہیں۔

اس کے علاوہ ایسی بھی رپورٹس سامنے آئیں کہ دپیکا پڈوکون کو ملنے والا معاوضہ بھی ان کی کسی نئی فلم سامنے نہ آنے کی بہت بڑی وجہ ہے۔

اداکارہ اس وقت بولی وڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ ہیں، جنہیں ان کی فلم پدماوت میں 12 کروڑ ہندوستانی روپے ادا کیے گئے تھے۔

تاہم کئی بڑی پروڈکشن کمپنی دپیکا پڈوکون کو ان کی فلم کے لیے اتنی بھاری رقم ادا کرنے پر حامی نہیں دے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ’پدماوتی‘ کے بعد دپیکا سپننا دی دی بننے کو تیار

خیال رہے کہ دپیکا کی فلم ’پدماوت‘ کی ریلیز سے قبل اداکارہ نے اپنی نئی فلم ’سپنا دی دی‘ کا اعلان کیا تھا، جس میں وہ دوسری مرتبہ عرفان خان کے ساتھ کام کرنے والی تھیں۔

اس فلم کی ہدایات بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار ویشال بھردواج دینے والے تھے، تاہم اداکار عرفان خان کی خراب صحت کے باعث اسے فلم کو منسوخ کردیا گیا۔

دپیکا پڈوکون نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ ’پدماوت‘ جیسی سنجیدہ فلم کے بعد اپنی کامیاب فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ جیسی رومانوی کامیڈی فلمز میں کام کرنا چاہتی ہیں، تاہم کوئی ہدایت کار انہیں اس طرح کی فلمیں آفر نہیں کررہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024