• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

احسن اقبال کا صحتیابی کے بعد پہلا خطاب، سیکیورٹی فورسز کی تعریف

شائع May 17, 2018

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی کے لیے کوششوں کی تعریف کی۔

اسلام آباد کی پولیس لائنز میں انسداد دہشت گردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پولیس کے لیے ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے نیشنل پولیس ہسپتال کے قیام کا بھی وعدہ کیا، جس پر تقریباً 2 ارب روپے لاگت آئے گی۔

پولیس کی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ رواں سال اسلام آباد کی پہلی اینٹی رائٹ پولیس کا دستہ بھی پاس آؤٹ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ہر گاڑی اسمارٹ گاڑی ہو، تاکہ وہ جہاں بھی جائے اپنے ہیڈ آفس کے ساتھ یہ گاڑیاں رابطے میں ہوں۔

احسن اقبال نے، جو چند روز قبل ہی لاہور کے سروسز ہسپتال میں 9 روز زیر علاج رہنے کے بعد ڈسچارج ہوئے ہیں، کہا کہ انہیں سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے اور ہم ان تمام شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو ڈیوٹی کے دوران جان سے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’وہ خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں اپنے وطن کی محبت میں موت ملے۔‘

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کئی سال دہشت گردی کا نشانہ بنتے ہوئے گزارے لیکن آج ہم نے بڑی حد تک دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کمر توڑ دی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم نہیں چاہتے آنے والی نسلوں کو ایسا پاکستان دے کر جائیں جس میں لوگ خوف میں زندہ رہیں، جبکہ جس شخص کی جیب میں پاکستان کا شناختی کارڈ ہے ہم اس سے نفرت نہیں کرسکتے۔‘

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024