• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع May 17, 2018

ناروے کے قومی دن کی تقریبات اور اس میں چھپا خوبصورت رنگ

رمضان رفیق

ناروے میں 17 مئی کو منعقد ہونے والی تقاریب اور جشن دیکھنا اپنے اندر ایک تجربہ ہے، یہ دن ناروے میں قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

مجھے گزشتہ برس اس دن کی تقاریب قریب سے دیکھنے کا موقع ملا، میرے بڑے بھائی ناروے کے ایک شہر سارپسبرگ میں ڈاکٹر ہیں، اس لیے میں نے اسی شہر میں ان تقاریب کو خود جاکر دیکھنا بہتر سمجھا، وگرنہ اوسلو یا بڑے شہروں میں ان تقاریب کا رنگ اور بھی خوبصورت ہوا کرتا ہے، اوسلو میں تو شاہی خاندان خود اس جشن کا حصہ بنتا ہے۔

ناروے کے دیگر شہروں کی طرح سارسبرگ میں بھی قومی دن کو پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے—تصویر رمضان رفیق
ناروے کے دیگر شہروں کی طرح سارسبرگ میں بھی قومی دن کو پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے—تصویر رمضان رفیق

تقریب میں شریک باپ اور بیٹے—تصویر رمضان رفیق
تقریب میں شریک باپ اور بیٹے—تصویر رمضان رفیق

تقریبات میں بچے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں—تصویر رمضان رفیق
تقریبات میں بچے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں—تصویر رمضان رفیق

پورے ناروے میں قومی دن پر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے—تصویر رمضان رفیق
پورے ناروے میں قومی دن پر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے—تصویر رمضان رفیق

میں اپنے بھتیجے عظیم اویس کے ساتھ اس تقریب میں شامل ہونے پہنچا۔ جس مقام پر یہ تقریب منعقد ہورہی تھی وہاں تک تو میں اپنے بھتیجے کے ساتھ ہی آیا لیکن وہاں آ کر مجھے اندازہ ہوا کہ اگر میں اس کے ساتھ رہا تو ساری تقریب دیکھنے سے محروم رہوں گا، لہٰذا میں نے سڑک کا ایک کنارہ چنا اور وہاں کھڑا ہوگیا۔ شہر کے سبھی اسکول پریڈ کی صورت میں ایک مخصوص جگہ سے چلتے ہیں اور یہ جلوس ایک مخصوص راستے سے چلتا ہوا جلسہ گاہ پر آکر ختم ہوجاتا ہے، جہاں لوگوں کی تعریف و توصیف کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس صبح ہلکی ہلکی رم جھم ہو رہی تھی، یعنی موسم اتنا اچھا نہیں تھا کہ آپ کسی جلوس کا حصہ بنیں لیکن یہاں پر لوگوں کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا، یوں کہنا چاہیے کہ شہر کا شہر گلیوں میں نکلا ہوا تھا۔ لوگوں نے اپنے روایتی لباس زیب تن کر رکھے تھے۔ ناروے کا روایتی لباس بہت دیدہ زیب ہے، کڑھائی والے بڑے بڑے گھاگھرے ہمارے پہاڑی علاقوں کے روایتی لباس سے ملتے جلتے دکھائی دیتے ہیں، ان گھاگھروں کے رنگ کا فرق علاقے کے فرق کو ظاہر کرتا ہے۔

ناروے میں 17 مئی قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے—تصویر رمضان رفیق
ناروے میں 17 مئی قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے—تصویر رمضان رفیق

طلباء پریڈ میں شریک ہیں—تصویر رمضان رفیق
طلباء پریڈ میں شریک ہیں—تصویر رمضان رفیق

قومی دن کی تقاریب میں لوگ روایتی لباس میں ملبوس ہو کر شریک ہوتے ہیں—تصویر رمضان رفیق
قومی دن کی تقاریب میں لوگ روایتی لباس میں ملبوس ہو کر شریک ہوتے ہیں—تصویر رمضان رفیق

قومی دن پر لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہوتا ہے—تصویر رمضان رفیق
قومی دن پر لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہوتا ہے—تصویر رمضان رفیق

پریڈ کا آغاز صبح 9 بجے ہوتا ہے، سب سے پہلے بینڈز کا ایک گروپ اس جلوس کا ہر اول دستہ بنتا ہے، اور پھر مختلف اسکولوں کے دستے اپنے اساتذہ کے ہمراہ اس جلوس کا حصہ بنتے ہیں، دوسری تیسری جماعت سے لے کر میٹرک تک کے طلباء اس پریڈ میں حصہ لیتے ہیں، اس کے علاوہ مختلف سرکاری اداروں کے لوگ اور بینڈز بھی اس تقریب کو رونق بخشتے ہیں۔

مختلف دستوں کے مشاہدے سے مجھے اندازہ ہوا کہ اس پریڈ میں پرفارم کرنے والا ہر دستہ 2 حصوں پر مشتمل ہے۔ ایک گروپ پرفارم کرنے میں کافی مہارت رکھتا ہے جبکہ دوسرا گروپ زیرِ تربیت ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یوں انہوں نے اس تسلسل کو قائم رکھنے کی سعی کی ہے کہ ایک کلاس نکلے تو اگلے سال ان بچوں کی باری آجائے جو گزشتہ برس زیرِ تربیت تھے۔

ایک قابلِ غور بات یہ بھی ہے کہ اسکولوں کے بچوں کے قد و قامت اور جثہ کافی خوبصورت ہے۔ ہمارے ہاں بچوں کا عمومی قد زوال کا شکار ہے، اس کی بڑی وجہ شاید ناقص غذائیں ہیں۔ پچھلے دنوں ایک دوست سے ملا جن کے نومولود بچے کے دل میں سوراخ تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ مرض وطن عزیز میں عام ہوتا جا رہا ہے، نہ جانے ہم وطن کب سمجھیں گے کہ منافع اور دولت ہی سب کچھ نہیں ہوتا، قوم اور اس کی صحت بھی انتہائی اہم ہے۔ یہاں یورپ میں اسکولوں کے صحت مند بچے دیکھ کر دل کو خوشحالی اور سوشل اسٹیٹ کا تصور سمجھ میں آتا ہے۔

چھوٹا بڑا، قوم کا ہر فرد اس دن کو بھرپور انداز میں مناتا ہے—تصویر رمضان رفیق
چھوٹا بڑا، قوم کا ہر فرد اس دن کو بھرپور انداز میں مناتا ہے—تصویر رمضان رفیق

قومی دن کے موقعے پر ہر طرف ناورے کے قومی پرچموں کی بہار نظر آتی ہے—تصویر رمضان رفیق
قومی دن کے موقعے پر ہر طرف ناورے کے قومی پرچموں کی بہار نظر آتی ہے—تصویر رمضان رفیق

خراب موسم کے باوجود بھی تقریبات کی رونق ماند نہیں پڑی—تصویر رمضان رفیق
خراب موسم کے باوجود بھی تقریبات کی رونق ماند نہیں پڑی—تصویر رمضان رفیق

لوگوں کی خوشی ان کے چہروں سے عیاں تھی—تصویر رمضان رفیق
لوگوں کی خوشی ان کے چہروں سے عیاں تھی—تصویر رمضان رفیق

انہی بچوں کے والدین سڑک کنارے فخر سے سینہ تانے کھڑے نظر آئے۔ جب ان کے بچے اس پریڈ میں ان کے قریب سے گزرتے ہیں تو وہ فرط جذبات سے نعرہ لگاتے ہیں، یہاں سارپسبرگ کی اس سڑک پر ایک بہت جذباتی سا ماحول دیکھنے کو ملا، اگرچہ موسم سہانہ نہیں تھا مگر لوگوں کی بھیڑ بدستور بڑھتی جا رہی تھی۔

پریڈ میں شریک لوگوں کا جس قدر جوش و خروش دیدنی تھا اس سے کہیں زیادہ تماشائیوں کا ولولہ دیکھنے لائق تھا۔ میرے ساتھ ہی کھڑے والدین کی بچی چھڑی گھمانے والے گروپ کی لیڈر تھی۔ اس کا دستہ جب آگے گزر گیا تو کچھ دیر بعد وہ واپس آگئی، دراصل اس کے جوتے کا تلوا اکھڑ چکا تھا اور وہ مزید اس گروپ کے ساتھ نہیں چل سکتی تھی، اس کا ایک پاؤں ننگا تھا، اور اس کے ٹخنے کے اوپری جگہ پر گہرا سرخی مائل نشان پڑچکا تھا جیسے اس نے ٹوٹے ہوئے جوتے کے ساتھ پاؤں گھسیٹنے کی کافی کوشش کی ہو۔ وہ اس انہونی پر کافی مایوس نظر آرہی تھی اور اس کے والدین اسے تسلّی دے رہے تھے کہ اس نے جو کیا وہ بہت خوب تھا۔

میرے سامنے تقریباً ایک گھنٹہ اسی طرح مختلف اسکولوں اور اداروں کے دستے گزرتے رہے اور وہاں موجود لوگ یونہی محظوظ ہوتے رہے۔ اس کے بعد لوگ اس مرکز کی طرف بڑھنے لگے جہاں اس پریڈ کو اختتام پذیر ہونا تھا، وہاں ایک چھوٹا سا اسٹیڈیم تھا جہاں ایک روایتی اسٹیج پر ایک روسٹرم رکھا ہوا تھا۔

طلباء کے علاوہ دیگر اداروں کے لوگ بھی قومی دن کی تقریبات میں حصہ لیتے ہیں—تصویر رمضان رفیق
طلباء کے علاوہ دیگر اداروں کے لوگ بھی قومی دن کی تقریبات میں حصہ لیتے ہیں—تصویر رمضان رفیق

طلباء اور دیگر افراد جلوس کی شکل میں تقریب کے اختتامی مرکز کی طرف بڑھتے ہیں—تصویر رمضان رفیق
طلباء اور دیگر افراد جلوس کی شکل میں تقریب کے اختتامی مرکز کی طرف بڑھتے ہیں—تصویر رمضان رفیق

قومی دن کے موقعے پر ناروے کے ہر شہر میں اسی طرح کی پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے—تصویر رمضان رفیق
قومی دن کے موقعے پر ناروے کے ہر شہر میں اسی طرح کی پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے—تصویر رمضان رفیق

ناروے کے قومی دن پر طلباء پریڈ میں اپنی اپنی پرفامنس کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے جلوس کی شکل میں ٓاگے بڑھتے ہیں—تصویر رمضان رفیق
ناروے کے قومی دن پر طلباء پریڈ میں اپنی اپنی پرفامنس کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے جلوس کی شکل میں ٓاگے بڑھتے ہیں—تصویر رمضان رفیق

وہاں ملی ترانے لوگوں میں اور بھی جوش و خروش پیدا کر رہے تھے۔ اسٹیج کے سامنے اہلیان شہر موجود تھے۔ جب کوئی دستہ اس اختتامی جگہ پر پہنچتا تو اسٹیج سے اس کا تعارف کروایا جاتا کہ یہ دستہ فلاں اسکول یا ادارے کا ہے، یوں تالیوں کی گونج میں دستے کا اختتام ہوتا۔

اس کے بعد ہر اسکول کی طرف سے اپنے طلباء کے لیے چاکلیٹ اور مختلف تحائف تقسیم کرنے کا بندوبست کیا گیا تھا، صرف یہی نہیں بلکہ بچوں کے لیے مفت جھولوں کا انتظام بھی تھا۔

پریڈ کا اختتامی مرکز ایک چھوٹا سا اسٹیڈیم تھا جہاں ایک روایتی اسٹیج پر ایک روسٹرم رکھا ہوا تھا—تصویر رمضان رفیق
پریڈ کا اختتامی مرکز ایک چھوٹا سا اسٹیڈیم تھا جہاں ایک روایتی اسٹیج پر ایک روسٹرم رکھا ہوا تھا—تصویر رمضان رفیق

وہاں ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے روایتی ملبوسات کے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ہو۔ یہ ناروے کا ایک الگ رنگ تھا جو اس سے پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھا۔

روایتی لباس کے لڑی میں جڑے یہ لوگ بڑے دیسی دیسی سے محسوس ہوئے۔ وہاں کچھ لوگوں سے بات کرنے کا موقع بھی ملا اور کئی ایک سے تصویر کی درخواست کی جو انہوں نے مان بھی لی۔ مجھے مختلف رنگ کے ملبوسات کا تجسّس ہوا تبھی کسی نے بتایا کہ مختلف رنگ کے لباس مختلف علاقوں کے کلچر کی غمازی کرتے ہیں۔

یہ ناروے کا ایک الگ رنگ تھا جو اس سے پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھا—تصویر رمضان رفیق
یہ ناروے کا ایک الگ رنگ تھا جو اس سے پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھا—تصویر رمضان رفیق

قومی دن کی تقریبات میں شریک ایک جوڑا—تصویر رمضان رفیق
قومی دن کی تقریبات میں شریک ایک جوڑا—تصویر رمضان رفیق

پریڈ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے روایتی ملبوسات کے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ہوا—تصویر رمضان رفیق
پریڈ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے روایتی ملبوسات کے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ہوا—تصویر رمضان رفیق

قومی دن کی تقریبات کا اختتامی مرکز—تصویر رمضان رفیق
قومی دن کی تقریبات کا اختتامی مرکز—تصویر رمضان رفیق

ہمارے شہر میں بھی ایم سی ہائی اسکول میں یومِ آزادی کی تقریب منعقد ہوا کرتی تھی۔ اسکولوں کے طلباء پریڈ میں حصہ لیتے، یومِ آزادی کے حوالے سے ایک ڈرامہ پیش کیا جاتا اور بہترین کارکردگی پر طلباء اور دیگر میں انعامات تقسیم کیے جاتے، مگر شہر میں ہونے والی تقریب میں شہر کا شہر شامل نہیں ہوتا۔ لیکن ناروے میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں یہی خاص بات تھی کہ یہاں اسکولوں کے ساتھ پورے کا پورا شہر ہی باہر نکل آیا تھا۔ جن کے بچے پریڈ میں حصہ لینے آئے تھے ان کے والدین تو سڑک پر ساتھ ہی کھڑے تھے، مگر عام لوگ بھی اپنے محلوں اور گلیوں سے نکل کر اس پریڈ کو دیکھنے آئے تھے۔ وہاں روایتی لباس کے علاوہ ان کے قومی پرچموں کی بھی بہار تھی۔

اگر کبھی آپ کا ناروے جانے کا اتفاق ہو اور دنوں کا انتخاب کرنا ہو تو 17 مئی کو ضرور شامل کیجیے گا، وگرنہ ناروے کی شناخت کا چہرہ ادھورا رہ جائے گا، کیونکہ لوگ اپنی ثقافت سے محبت کی بناء پر ہی پہچانے جاتے ہیں۔

رمضان رفیق دنیا گھومنے کے خواہشمند ہیں اور اسی آرزو کی تکمیل کے لیے آج کل کوپن ہیگن میں پائے جاتے ہیں۔ وہ پاکستان میں شجر کاری اور مفت تعلیم کے ایک منصوبے سے منسلک ہیں۔ انہیں فیس بک پر یہاں فالو کریں اور ان کا یوٹیوب چینل یہاں سبسکرائب کریں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

رمضان رفیق

رمضان رفیق دنیا گھومنے کے خواہشمند ہیں اور اسی آرزو کی تکمیل کے لیے آج کل مالمو، سویڈن میں رہائش پذیر ہیں۔

انہیں فیس بُک پر فالو کریں: ramzanblog.انہیں یوٹیوب پر سبسکرائب کریں Aazadtv.

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (9) بند ہیں

anwer hussain May 17, 2018 11:55am
khoobsoorat.
ارسلان اختر May 17, 2018 02:24pm
بہت خوب رمضان بھای
Arif Kisana May 17, 2018 02:27pm
ناروے کے قومی دن کے حوالے سے بہت شاندار ، معلوماتی باتصویر بلاگ پر رمضان رفیق صاحب کو داد ضرور دینا پڑے گی اور ستائش کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ میں اسے ناروے میں مقیم اپنے دوستوں کو بھیجتا ہوں۔
Zain Khan May 17, 2018 03:27pm
Beautiful article with fantastic pictures.
muhammad farooq May 17, 2018 05:01pm
Beautiful
Zia May 18, 2018 02:14am
Beautiful coverage including nice pics
zulfiqar May 18, 2018 02:47pm
amazing sir ....
rashid May 18, 2018 03:12pm
chand saal pehely tk issi kism ki taqreebaat 14 august ko pakistan main b arrange ki jati theen jis main high school k bachey shamil hotey they.. Ab kia situation hai iss ka mujh ko koi idea nahi.
رمضان رفیق May 20, 2018 02:30am
محترم انور، ارسلان، زین، ضیا، ذوالفقار صاحب، پسندیدگی کا شکریہ، عارف بھائی آپ جیسے سنئیر حوصلہ افزائی کرتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے ، راشد صاحب اب بھی تقریبات ہوتی ہیں لیکن ان کا سکیل بڑا نہیں ہوتا، شکریہ ڈان ٹیم ، مضمون کو پریزنٹیشن بہتر کرنے کے لئے۔