• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سونم کپور کا اپنے بھائی ہرش وردھن سے مقابلہ

شائع May 16, 2018
بولی وڈ معروف اداکار انیل کپور کے بچے سونم کپور اور ہرش وردھن کپور —۔
بولی وڈ معروف اداکار انیل کپور کے بچے سونم کپور اور ہرش وردھن کپور —۔

بولی وڈ معروف اداکار انیل کپور کے بچے سونم کپور اور ہرش وردھن کپور بہت جلد ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔

یہ لڑائی کسی نجی جھگڑے کی نہیں بلکہ باکس آفس پر آگے رہنے کے لیے لڑی جائے گی۔

دراصل سونم کپور اور ان کے بھائی اداکار ہرش وردھن کپور کی فلمیں ’ویرے دی ویڈنگ‘ اور ’بھاویش جوشی‘ اب رواں سال ایک ہی تاریخ پر ریلیز ہونے جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ویرے دی ویڈنگ: شادی کے مسائل میں پھنسی سہیلیوں کی کہانی

ہرش وردھن کی سپر ہیرو فلم ’بھاویش جوشی‘ کو اس سے قبل فلم ساز نے 25 مئی کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم آج اعلان کردیا گیا کہ اس کی ریلیز تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔

اب اس فلم کو رواں سال یکم جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ سونم کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ بھی یکم جون کو ہی ریلیز ہورہی ہے.

خیال رہے کہ ’ویرے دی ویڈنگ‘ کو اس سے قبل 18 مئی کو ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا، تاہم بعدازاں فلم کی پروڈیوسر اور سونم کپور کی بہن ریہا کپور نے اس تاریخ کو تبدیل کرکے یکم جون کا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہرش وردھن کپور بولی وڈ کے نئے سپر ہیرو

’بھاویش جوشی‘ ہرش وردھن کی بولی وڈ میں دوسری فلم ہے، اس فلم میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بھارت سے برائی کا خاتمہ منفرد انداز میں کرتے نظر آئیں گے، تاہم بعدازاں اپنے دوستوں کی موت انہیں سپر ہیرو بننے پر مجبور کردے گی۔

دوسری جانب سونم کپور کی فلم 4 دوستوں کی زندگی پر مبنی ہے جو اپنی رومانوی زندگی سے کافی پریشان ہیں۔

ویرے دی ویڈنگ میں سونم کپور کے ہمراہ کرینہ کپور خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جبکہ سوارا بھاسکر اور شیکا تلسانی بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

دونوں ہی فلموں کے ٹریلز کو بھی شائقین نے خوب سراہا، اب دیکھنا یہ ہے کہ مداح یکم جون کو کس فلم کا ٹکٹ خریدیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024