• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آئرلینڈ کو تاریخی ٹیسٹ میں شکست

شائع May 16, 2018

پاکستان نے امام الحق کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت آئرلینڈ کو ان کی تاریخ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز 310رنز 9 کھلاڑی پر آؤٹ ڈکلیئر کی تو آئش ٹیم اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز میں صرف 130 رنز پر ڈھیر ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی جس کے بعد پاکستان نے 16سال بعد کسی ٹیم کو فالو آن کرایا۔

فالو آن کے بعد کیون اوبرائن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آئرلینڈ نے قدرے بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دوسری اننگز میں 339 رنز بنائے۔

پاکستان کو دوسری اننگز میں 160 رنز کا ہدف ملا لیکن اس کے تعاقب میں مہمان ٹیم صرف 14رنز پر 3 وکٹوں سے محروم ہو گئی لیکن نوجوان امام الحق اور بابر اعظم میزبان باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے۔

دونوں نے سنچری شراکت بنا کر ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا اور پاکستان نے میچ میں 5وکٹ سے فتح حاصل کر لی۔

پہلے ہی میچ میں سنچری بنانے والے کیون اوبرائن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کیون اوبرائن اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں کوئی بھی اضافہ نہ کر سکے لیکن 118 رنز کی بہترین اننگز کھیلنے پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

آئرش بلے باز ٹائرون کین کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس دوسری اننگز میں 5وکٹیں لینے پر سجدہ شکر ادا کر رہے ہیں، انہوں نے میچ میں 9 وکٹیں لیں— فوٹو: اے ایف پی

آئرلینڈ کی ٹیم اسد شفیق کو آؤٹ کرنے پر جشن منا رہی ہے— فوٹو: اے ایف پی

بابر اعظم نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ امام الھق کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 126 رنز بھی جوڑے— فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد میچ کی دونوں اننگز میں ناکامی سے دوچار ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

امام الحق کو عمدہ اننگز کھیلنے پر ساتھی کھلاڑی شاداب خان مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے پی

اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے  امام الحق نے قومی ٹیم کی فتح کے بعد سجدہ کیا، انہوں نے ناقابل شکست 74 رنز کی فتح گر باری کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد واحد میچ پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کے ہمراہ— فوٹو: اے ایف پی