• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ فائرنگ

شائع May 15, 2018

فلسطین میں امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے اور اس کے افتتاح کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ اور تشدد سے 58 افراد ہلاک اور 2400 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی سرحد سے ملحقہ غزہ پٹی کے قریب فلسطینی احتجاج کررہے تھے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ان پر شیلنگ اور فائرنگ کردی گئی۔

صیہونی فوج کی وحشیانہ فائرنگ پر دنیا بھر میں امریکا اور اسرائیل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور احتجاج بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح خاص طور پر اسرائیل کے قیام کی 70 ویں سالگرہ پر کیا گیا جبکہ اس میں شرکت کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ خصوصی طور پر اپنے خاوند جیرڈ کشنر کے ہمراہ اسرائیل پہنچیں تھیں۔

ادھر فلسطینی اس دن کو ’نکبہ‘ کے نام سے مناتے ہیں جس میں 1948 کی جنگ کے نتیجے میں اسرائیل کے قیام کے پیشِ نظر 7 لاکھ فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور کردیا گیا تھا۔

اسرائیلی مظالم کے خلاف نوجوان فلسطینی پرچم لیے صیہونی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے پر عزم کھڑا ہے — فوٹو: اے ایف پی
اسرائیلی مظالم کے خلاف نوجوان فلسطینی پرچم لیے صیہونی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے پر عزم کھڑا ہے — فوٹو: اے ایف پی